ETV Bharat / state

مہاپنچایت کی للکار، مسلمان تاجروں کے گاوں میں داخلے پر پابندی قبول نہیں

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 10:27 PM IST

ہریانہ کے حصار ضلع کے باس گاوں میں ہندوستانی کسان مزدور یونین کے بینر تلے آج ہوئے ہندووں، مسلموں اور سکھوں کی مہاپنچایت نے مسلم تاجروں کے گاوں میں داخلے پر پابندی کی تجویز پیش کرنے والوں کو للکارتے ہوئے کہاکہ ان میں اگر ہمت ہے تو وہ ایسا کرکے دکھائیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

حصار: ہریانہ کے حصار ضلع کے باس گاوں میں ہندوستانی کسان مزدور یونین کے بینر تلے آج ہوئے ہندووں، مسلموں اور سکھوں کی مہاپنچایت نے مسلم تاجروں کے گاوں میں داخلے پر پابندی کی تجویز پیش کرنے والوں کو للکارتے ہوئے کہاکہ ان میں اگر ہمت ہے تو وہ ایسا کرکے دکھائیں۔ باس کی اناج منڈی میں ہوئی اس مہاپنچایت میں ہندو، مسلم، سکھ کمیونٹی کے لوگ شامل ہوئے۔

مہاپنچایت میں اس سلسلے میں کسان لیڈر سریش کوتھ نے باقاعدہ تجویز پڑھی جس کو وہاں موجود تینوں مذہب کے لوگوں نے حمایت کی۔ مہاپنچایت نے تنبیہ کی کہ نوح تشدد کے سلسلے میں مسلمان تاجروں کو گاوں میں داخل نہیں ہونے دینے کی تجویز پیش کرنے والوں میں اگر ہمت ہے تو وہ ایسا کرکے دکھائیں۔ مہاپنچایت کی صدارت گاوں کے بزرگ رام چند مور نے کی۔ کسان اور کھاپ تنظیموں نے بھائی چارہ مضبوط کرنے کا پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Adhir Ranjan Chaudhary Suspended کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو لوک سبھا سے معطل کر دیا گیا
مہاپنچایت میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو معاوضہ، ایم ایس پی گارنٹی قانون، نوح میں بھائی چارہ قائم کرانا، 22 اگست کو چندی گڑھ میں وزیراعلی رہائش گاہ کا گھیراو کرنے سے متعلق فیصلے کئے گئے۔ مہاپنچایت نے سیلاب سے ہوئے نقصان کا معاوضہ 50 ہزار روپے فی ایکڑ کرنے ، شیڈیول کاسٹ کے لوگوں کے گھروں کو ہوئے نقصان کی تلافی کے لئے پانچ لاکھ روپے دینے اور سیلاب میں مارے گئے ہر مویشی کے لئے ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.