درووناچاریہ ایوارڈی باکسنگ کوچ گوربخش سنگھ سندھو نے ملک کے سب سے بڑے کوچنگ اعزاز دروناچاریہ ایوارڈ 2019 ۔20 کے لیے کوروشیتھرا یونیورسٹی کے باکسنگ کوچ راجیش کمار کے نام کی سفارش کی ہے۔
کھیلوں کی وزارت کو اپنی سفارش میں گوربخش سنگھ سندھو نے مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو کو ایک خط لکھ کر باکسنگ کوچ کے زمرے میں ممتاز دروناچاریہ ایوارڈ کے لیے کوچ راجیش کمار کے نام کی سفارش کی ہے۔
واضح رہے کہ کوچ راجیش کمار اولمپین اور ارجن ایوارڈ جیتنے والے منوج کمار کے بھائی اور کوچ ہیں۔ راجیش کمار 20 سال سے کوچنگ کے میدان میں ہیں اور ان کے کوچنگ نے اپنے چھوٹے بھائی منوج کو اولمپکس میں لے جانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اولمپیئن باکسر منوج کمار نے کوچ راجیش کمار کی نگرانی میں بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ منوج کمار نے سنہ 2010 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ اور 2018 میں ایک چاندی تمغہ جیتا تھا۔ وہیں اس نے 2012 اور 2016 کے اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کیا تھا۔ منوج کے علاوہ کوچ راجیش کمار نے بین الاقوامی اور قومی تمغہ جیتنے والے باکسروں کی تعداد بڑھانے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔
راجیش کمار کے بھائی باکسر منوج کمار نے کہا کہ 'میرے کوچ جو میرے بھائی ہیں ان کے نام کی سفارش دروناچاریہ ایوارڈ کے لیے جانا فخر کی بات ہے۔ ہم نے بہت محنت کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے۔ میں مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو سے اپیل کروں گا کہ ہمارے کوچ کو یہ ایوارڈ دیا جائے۔
اس موقع پر کوچ راجیش کمار نے کہا کہ 'دروناچاریہ ایوارڈی باکسنگ کوچ گوربخش سنگھ سندھو نے میرا نام دروناچاریہ ایوارڈ کے لئے تجویز کیا ہے، جو باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'کوچ کسی کھلاڑی کے سائے کی طرح کام کرتا ہے۔ جب کوئی کھلاڑی تمغہ جیتتا ہے تو اس کے بعد صرف کوچ کا نام لیا جاتا ہے اور اس کے بعد کوچ کو درووناچاریہ ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا لمحہ ہے جو بار بار نہیں دیکھا جاتا ہے۔