ETV Bharat / state

سونالی فوگاٹ کا عہدیدار کو پیٹنا، ذاتی معاملہ: ڈی پی وتس

ہریانہ میں ضلع حصار کے بالسمند میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما سونالی فوگاٹ کے مارکٹ کمیٹی کے سکریٹری سلطان سنگھ کوچپل سے پیٹنے کے معاملے کو راجیہ سبھا رکن ڈی پی وتس نے ان کا ذاتی معاملہ قرار دیا۔

bjp leader sonali phogat thrashes govt official with slipper
سونالی فوگاٹ کا عہدیدار کو چپل سے پیٹنا، ذاتی معاملہ: ڈی پی وتس
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 10:45 PM IST

ڈی پی وتس نے ہانسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست سے منسلک معاملہ نہیں ہے بلکہ ان کا ذاتی اور سماجی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونالی نے جو قدم اٹھایا ہے انھیں کسی نہ کسی طور پر مجبور کیا گیا ہے۔

اس درمیان ہریانہ ریاست کی ’خاتون کمیشن‘ کے سابق چیئرمین اور سینیئر ایڈووکیٹ کملیش پانچال نے معاملے میں سکریٹری کے حق میں آتے ہوئے بی جے پی کی رہنما سونالی کو نصیحت دی کہ اقتدار کا غلط استعمال بند کریں اور اپنی غلطی چھپانے کے لیے قانونی توضیعات کا استعمال نہ کریں۔

پانچال نے کہا کہ سونالی کو اسٹنٹ کی سیاست چھوڑ کر عوام سے مربوط ہوکر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پوری دنیا کورونا کی وبا سے جوجھ رہی ہے، سرکاری اہلکار جان کو خطرے میں ڈال کر اپنی نوکری کر رہے ہیں‘ان کا احترام کرنے کے بجائے چپلوں سے پٹائی ، اس حرکت سے بی جے پی کی رہنما نے انسانیت کو بھی شرمسار کیا ہے۔

پانچال نے کہا کہ جو ویڈیو وائرل ہے، اسے دیکھنے سے سونالی کے خلاف تعذیرات ہند کی 183, 186, 188, 332, 353, 323, 506 اور ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے انھیں فوراً گرفتار کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو اس معاملے میں اعلیٰ سطحی اور غیر جانبدار تفتیش کروانی چاہیے کیونکہ اس طرح کے واقعات ریاست کے افسران کی حوصلہ شکنی تو کرتی ہی ہیں ریاست کی بی جے پی قیادت والی اتحادی حکومت کے طریقۂ کار پر بھی سوالیہ نشان لگاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.