ETV Bharat / state

Asif Murder: آصف قتل معاملے میں دو ملزم اور گرفتار

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 7:32 AM IST

Updated : Jun 8, 2021, 10:35 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں آصف (Asif Murder) قتل معاملے میں پولیس نے آج ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آج پولس نے آصف قتل معاملے میں پردیپ عرف پٹواری اور امت گاؤں کھیڑا خلیل پور کو گرفتار کرلیا ہے۔

asif murder case: police arrested two accused in murder case mewat
آصف قتل معاملے میں دو ملزم اور گرفتار

ایس پی نوح کی قیادت میں ایس آئی ٹی ٹیم نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ان دونوں ملزمین کو گرفتار کیا ہے، جو قتل معاملے کے بعد سے ہی فرار تھے۔

دیکھیں ویڈیو

دونوں ملزمین سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے اور پوچھ گچھ کے بعد دونوں ملزمین کو قانوناً عدالت میں پیش کرکے قتل معاملے میں استعمال شدہ ہتھیاروں کی برآمدگی و پوچھ تاچھ کے لیے پولس ریمانڈ پر لیا جائے گا۔

غورطلب ہے کہ یہ قتل معاملہ 16 مئی 2021 کو پیش آیا تھا۔ آپسی رنجش کی بنا پر یہ معاملہ کھیڑا خلیل پور کے گاؤں آٹا فلائی ووڈ فیکٹری کے نزدیک پیش آیا تھا، جب کہ مقتول آصف کی لاش ننگلی گاؤں کے پاس ملی تھی۔

اس معاملے میں اب تک 11 ملزمین گرفتار ہو چکے ہیں۔ پولس ابھی بھی باقی ملزمین کی تلاش میں ہے۔

مزید پڑھیں:

مسلم نوجوانوں نے نبھایا بھائی کا فرض اور ہندو لڑکی کی شادی کروائی

پولس کا کہنا ہے کہ سبھی ملزمین کو گرفتار کرکے جلد قانونی سزا دلوائی جائے گی۔

Last Updated : Jun 8, 2021, 10:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.