ETV Bharat / state

نوح میں 10 اپریل سے تمام دکانیں بند

ہریانہ کے ضلع نوح میں کورونا وائرس کے مریض ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں سبھی طرح کی دکانوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

نوح میوات میں 10 اپریل سے تما دکانیں بند

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 11:51 AM IST

کورونا وائرس وبا کے چلتے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ریاست ہریانہ کے نوح ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے دس اپریل سے تمام دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ریاست میں کل 38 کورونا وائرس کے مثبت کیسز پائے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر پنکج نے بتایا کہ ضلع می 36 گاؤں کنٹنمنٹ میں شامل ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے یہ ضروری ہوگیا ہےکہ لوگوں کو ہوم ڈلیوری کے ذریعے راشن، میڈیکل دوا، دودھ، بریڈ، سبزی اور گوشت پہنچائی جائے۔

شہر نوح، پونہانہ، فیروزپورجھرکا اور تاوڑو کی سبھی دکانیں 10 اپریل سے بند رہیں گیں۔ کیونکہ خریداری کے لئے بازاروں میں لوگ جمع ہو رہے ہیں اور اس سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

نوح میوات میں 10 اپریل سے تما دکانیں بند

انہوں نے بتایا کہ صرف ہوم ڈلیوری والی دکانیں کھلیں گی جو دکاندار اپنی مرضی سے بغیر کسی اضافی چارج کے ہوم ڈلیوری کیلئے تیار ہو وہ 9 اپریل دوپہر دو بجے تک اپنا اندراج 9050648484 پر کرا دیں ۔

غورطلب ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی ضروری اشیاء کی دکانیں کھلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ شہر میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہتی تھیں۔ان میں میڈیکل اسٹور دودھ، کرانہ اسٹور پھلوں کی دکانیں اور سبزی منڈی شامل تھے۔

ابتدا میں سبزی منڈی اور شہر کی دیگر دکانوں کا کھلنے کا وقت الگ الگ مقرر کیا گیا تھا۔لیکن اس سے عام لوگوں کو فائدہ کم نقصان زیادہ ہو رہا تھا۔

پھر ضلع انتظامیہ نے 6 بجے سے 10 مقرر کر دیا ۔اس سے دکاندار اور خریدار دونوں مطمئن تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.