ETV Bharat / state

کویت سے 177 بھارتی چنڈی گڑھ پہنچے

وندے بھارت مشن کے تحت اتوار کی شام کویت سے 177 بھارتیوں کو بھارت لایا گیا۔ ہوائی اڈے پر ہی ان مسافروں کی میڈیکل اسکریننگ کی گئی ،جس کے بعد انہیں اپنے آبائی ریاست بھیج دیا گیا۔

وندے بھارت مشن: کویت سے 177 بھارتی چندی گڑھ پہنچے

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 9:00 AM IST

وندے بھارت مشن کے تحت گو ایئر کی پرواز اتوار کی شام کویت سے چنڈی گڑھ پہنچی۔ اس دوران 177 بھارتیوں کو وطن لایا گیا۔ ان میں پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور جموں وکشمیر کے مسافر شامل تھے۔

چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پہنچتے ہی ان مسافروں کی میڈیکل اسکریننگ کی گئی۔ اس کے بعد انہیں اپنی آبائی ریاست بھیج دیا گیا۔ ان افراد کو ائیرپورٹ پر موجود مختلف ریاستوں کے نمائندوں کی نگرانی میں روانہ کیا گیا۔ جہاں انہیں ریاستی حکومتوں کے بنائے گئے قواعد کے تحت قرنطینہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وندے بھارت مشن کے تحت 137 ممالک میں پھنسے بھارتی شہریوں کو وطن واپس لایا گیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق، شروع میں صرف دو لاکھ پھنسے ہوئے بھارتیوں کو واپس لانا تھا، لیکن اتنی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ مہم کا پہلا مرحلہ 7 مئی سے 15 مئی تک چلا۔ مشن کے تحت دوسرا مرحلہ 17 سے 22 مئی تک چلا لیکن حکومت نے اس مرحلے کو 10 جون تک توسیع کردی۔ وہیں تیسرا مرحلہ 11 جون سے 2 جولائی تک جاری رہا۔

ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 'جب سے مشن شروع ہوا ہے مجموعی طور پر 503990 بھارتی 137 ممالک سے وطن واپس آئے ہیں۔ کیرالہ میں سب سے زیادہ 94085 افراد واپس آئے ہیں۔ اس کے بعد اتر پردیش، بہار، تمل ناڈو، مغربی بنگال، مہاراشٹر، کرناٹک، گجرات اور آندھرا پردیش کے لوگ واپس آئے ہیں۔

بھارت کی ایوی ایشن کمپنی ایئر انڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 'بھارت اور امریکہ کے درمیان 11 سے 19 جولائی کے درمیان پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس مشن کے تحت ایئر انڈیا امریکہ سے بھارت کے لیے 36 پروازیں چلائے گا۔ خبر رساں ادارہ اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق یہ پروازیں نیویارک، سین فرانسسکو، شکاگو ایئرپورٹ سے چلائی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.