پروگرام کے کنوینر پرویز مومن نے سبھی خواتین کو یوم خواتین کی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ 'ایسی بہت سی خواتین ہیں جو اپنے کام کے ذریعے ریاست اور ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔
اس پروگرام میں احمدآباد میں مختلف شعبوں سے وابستہ 12 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اعزاز حاصل کرنے والی خواتین نے اپنے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈاکٹر ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ لڑکیاں تعلیم حاصل کرکے اپنے پیروں پر کھڑی ہوں۔