پولس نے بتایا کہ شریاریجنسی کے رہنے والے امیت سنگھ آر ورما کی اہلیہ اور دو بیٹے اور ایک بیٹی کی ماں انیتا (38) نے صبح گھر میں کسی وجہ سے پستول سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔
اس وقت اس کے شوہر گھر پر نہیں تھے۔ وہ واپی کی نجی کمپنی میں نوکری کرتا ہے۔ پستول کس کی تھی اور لائنس والی تھی یا نہیں، یہ بھی پتہ کیا جارہا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کےلئے سول اسپتال بھیج دی گئی ہے۔ پولس نے اس سلسلے میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ کردی ہے۔