ETV Bharat / state

گجرات : آج سے سرمائی اجلاس شروع

گجرات قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے جس میں کافی ہنگامہ آرائی کا امکان ہے۔ تین روزہ اجلاس کے دوران حزب اختلاف پارٹی کانگریس ریاستی حکومت کے فیصلوں ، کام کاج ، عوام کے مسائل ، مہنگائی ، بدعنوانی ، بیروزگاری اور دیگر امور کو گھیرنے کی کوشش کرے گی۔

گجرات : آج سے سرمائی اجلاس شروع
گجرات : آج سے سرمائی اجلاس شروع
author img

By

Published : Dec 9, 2019, 12:34 PM IST

توقع ہے کہ 9 سے 11 دسمبر تک ہونے والے اس سیشن میں 10 کے قریب سیشنز پیش کیے جائیں گے۔
اجلاس کے پہلے دن سابق وزیر اعلی دلیپ پریکھ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔اجلاس کے دوسرے دن 26 نومبر کو یوم آئین کے طور پر منانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

گجرات : آج سے سرمائی اجلاس شروع

اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے پہلے گجرات کانگریس نے اسمبلی کا محاصرہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کانگریس کے اعلان کے بعد گاندھی نگر میں پولیس کا سخت بندوبست کردیا گیا ہے۔

گجرات کانگریس کے صدر امت چاوڈا نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس وزیر اعلی کے آفس کے اشارے پر کام کررہی ہے۔حکومت کانگریس اور حزب اختلاف کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل رات سے ہی پولیس ہمارے رہنماؤں کو تحویل میں لے رہی ہے۔ گاندھی نگر جانے والے کارکنوں کو بھی گرفتار کررہی ہے۔
علاقے میں چھ ایس پی ، 25 ڈی وائی ایس پی ، اور 1500 سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہے۔
گاندھی نگر کے ایس پی میور نے کانگریس کے ریاستی صدر چاوڈا کو اس سلسلے میں کہا کہ کل شام کچھ سماج مخالف عناصر گاندھی نگر آئے تھے اس لیے انہیں تحویل میں لیا گیا ہے۔ لوگوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے سخت انتظامات کئے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.