ETV Bharat / state

Owaisi Slams Mohan bhagwat کیا موہن بھاگوت بلقیس بانو سے ملیں گے - bilkis bano

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا موہن بھاگوت بلقیس بانو سے ملاقات کریں گے؟ Owaisi Slams Mohan bhagwat

کیا موہن بھاگوت بلقیس بانو سے ملیں گے
کیا موہن بھاگوت بلقیس بانو سے ملیں گے
author img

By

Published : Sep 25, 2022, 7:09 PM IST

Updated : Sep 25, 2022, 9:53 PM IST

احمد آباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ایک بار پھر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (RSS) کے سربراہ موہن بھاگوت کو نشانہ بنایا ہے۔ احمدآباد کے جوہاپورہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ کیا موہن بھاگوت بلقیس بانو سے ملیں گے؟

دراصل آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعرات کو آل انڈیا مسلم امام آرگنائزیشن کے سربراہ امام عمر احمد الیاسی سے دہلی کے کستوربا گاندھی مارگ پر واقع مسجد میں ملاقات کی۔ اس کے بعد الیاسی کی دعوت پر بھاگوت نے شمالی دہلی کے ایک مدرسہ تجوید القرآن کا دورہ کیا اور بچوں سے بات چیت بھی کی۔ سنگھ سربراہ کے اس دورے پر اسدالدین اویسی نے انہیں نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ زمینی حقیقت نہیں جانتے۔ اب ایک بار پھر اویسی نے گجرات کے جوہاپورہ میں ایک جلسے میں بھاگوت پر تبصرہ کیا ہے۔

کیا موہن بھاگوت بلقیس بانو سے ملیں گے

اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی-سنگھ ایک نیا ڈرامہ کر رہی ہے۔ بھاگوت مدرسہ گئے اور قرآن سنا۔ موہن بھاگوت نے مدرسوں کے بچوں کی بات بھی سنی۔ بلقیس بانو سے کیا بھگوت مل سکتے ہیں؟ کیا موہن بھاگوت بلقیس بانو کو انصاف دلائیں گے ؟ کیا آپ بلقیس بانو سے مل کر کہہ سکتے ہیں کہ ہم آپ کو انصاف دلائیں گے؟ موہن بھاگوت مدرسوں میں جاتے ہیں اور آسام میں مدارس منہدم ہو جاتے ہیں۔ موہن بھاگوت مدرسے جاتے ہیں یوپی میں مدارس کا سروے کیا جاتا ہے۔ یوپی میں وقف املاک کا سروے ہوتا ہے۔ Owaisi Slams Mohan bhagwat

واضح رہے کہ بلقیس بانو کو 2002 کے گجرات فسادات کے دوران اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کی ماں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بلقیس بانو کے خاندان کے سات افراد کو قتل کر دیا گیا۔ اس سال 15 اگست کو بلقیس کے 11 قصورواروں کو، جو گجرات حکومت کی معافی کی پالیسی کے تحت اپنی سزا کاٹ رہے تھے، کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ یہ قصوراور عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ Will Mohan Bhagwat Meet Bikis Bano says Owaisi

یہ بھی پڑھیں : Gujarat Assembly Election گجرات اسمبلی الیکشن کے لیے ایم آئی ایم کے امیدواروں کے نام کا اعلان

Last Updated : Sep 25, 2022, 9:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.