ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کی امرائی واڑی سیٹ کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، امرائی واڑی میں بی جے پی کے جگدیش پٹیل اور کانگریس کے دھرمیندر پٹیل کے بیچ مقابلہ ہے۔ گجرات کی کھیرالو اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔
خیال رہے کہ امرائی واڑی میں 96 ہزار 804 ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے، جہاں 11امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔
گجرات کی چھ اسمبلی نشستوں کے لیے آج ضمنی انتخابات کے لیے گنتی جاری ہے۔
گجرات کے امرائی واڑی، رادھن پور، بایڈ، کھیرالو، تھراد، لوناوالا سیٹ پر رائے دہندگان میں زبردست جوش وخروش ہے۔
گجرات کی چھ سیٹوں پر 14.73 لاکھ رائے دہنگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔
ایسے میں گجرات کی اہم سیٹ مانے جانے والے امرائی واڑی نشست پر کانگریس، بی جے پی اور این سی پی کا سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اس نشست سے بی جے پی سے جگدیش پٹیل، کانگریس سے دھرمیندر پٹیل اور این سی پی سے وجے یادو کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔
آج صبح سے ہی ووٹر بڑے ہی جوش و خروش میں ہیں۔