ETV Bharat / state

Gujarat HC Cited Manusmriti منوسمرتی پڑھو، لڑکیاں سترہ سال کی عمر میں بھی بچے پیدا کرتی تھیں، گجرات ہائی کورٹ - Gujarat HC cited Manusmriti

گجرات ہائی کورٹ نے عصمت دری کی شکار ایک نابالغ لڑکی کا حمل ختم کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے 17 سال کی عمر سے پہلے بچے کو جنم دینا معمول تھا۔ یہ اپنی ماں اور پردادی سے پوچھیں۔ عدالت نے کہا کہ اگر جنین یا بچی میں کوئی سنگین بیماری پائی جاتی ہے تو عدالت اس پر غور کر سکتی ہے۔

Gujarat HC cited Manusmriti
Gujarat HC cited Manusmriti
author img

By

Published : Jun 9, 2023, 9:56 AM IST

احمد آباد: گجرات ہائی کورٹ نے عصمت دری کی شکار ایک نابالغ کے حمل کو ختم کرنے کی اجازت طلب کرنے کے لیے داخل ایک درخواست کی سماعت کی۔ اس دوران ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پہلے لڑکیوں کا کم عمری میں شادی کرنا اور 17 سال کی عمر سے پہلے بچے کو جنم دینا معمول تھا۔ بدھ کو سماعت کے دوران ہائی کورٹ کے جسٹس سمیر دوے نے مانوسمرتی کا حوالہ دیتے ہوئے اشارہ دیا کہ اگر لڑکی اور جنین دونوں صحت مند ہیں تو وہ درخواست کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

دراصل عصمت دری کی شکار لڑکی کی عمر 16 سال 11 ماہ ہے اور اس کے پیٹ میں سات ماہ کا جنین ہے۔ چونکہ حمل 24 ہفتوں کی حد سے تجاوز کر چکا تھا، اس کے والد نے حمل ختم کرنے کی اجازت طلب کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ بدھ کو متاثرہ کے وکیل نے جلد سماعت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خاندان لڑکی کی عمر کو لے کر پریشان ہے۔

جسٹس دوے نے کہا کہ تشویش اس لیے ہے کہ ہم 21ویں صدی میں رہ رہے ہیں۔ اپنی ماں یا دادی سے پوچھیں۔ چودہ، پندرہ (شادی کے لیے) زیادہ سے زیادہ عمر تھی اور لڑکیوں نے سترہ سال کی ہونے سے پہلے اپنے پہلے بچے کو جنم دیتی تھیں۔ لڑکیاں لڑکوں سے پہلے بالغ ہو جاتی ہیں۔ چونکہ اس کیس میں ڈلیوری کی ممکنہ تاریخ 16 اگست ہے، اس لیے انہوں نے اپنے چیمبر میں ماہر ڈاکٹروں سے مشورہ کیا، جج نے وکیل کو بھی اس مشورے سے متعلق آگاہ کیا۔

جج نے کہا کہ اگر جنین یا بچی میں کوئی سنگین بیماری پائی جاتی ہے تو عدالت اس پر غور کر سکتی ہے (اسقاط حمل کی اجازت) لیکن اگر دونوں نارمل ہیں تو عدالت کے لیے ایسا حکم دینا بہت مشکل ہے۔ عدالت نے راجکوٹ سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹروں کے ایک پینل سے لڑکی کا معائنہ کرائیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا حمل کا طبی خاتمہ جائز تھا یا نہیں۔

مزید پڑھیں:

جسٹس دوے نے کہا کہ ڈاکٹروں کو لڑکی کا آرتھوپیڈک معائنہ بھی کرنا چاہیے اور ایک ماہر نفسیات کو اس کی دماغی حالت کا پتہ لگانا چاہیے۔ ہسپتال سے کہا کہ وہ سماعت کی اگلی تاریخ 15 جون تک رپورٹ پیش کرے۔ سماعت کے دوران جج نے لڑکی کے وکیل کو یہ مشورہ بھی دیا کہ اگر طبی رائے اسقاط حمل کے خلاف جاتی ہے تو متبادل تلاش کرنا شروع کر دیں۔ دونوں صحت مند پائے گئے تو اسقاط حمل اجازت نہیں دوں گا۔ جنین کا وزن بھی اچھا ہے۔ اگر لڑکی جنم دے اور بچہ بچ جائے تو آپ کیا کریں گے؟ اس بچے کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ میں یہ بھی پوچھوں گا کہ کیا ایسے بچوں کے لیے کوئی سرکاری اسکیمیں ہیں؟ آپ یہ بھی دیکھیں کہ کیا کوئی اس بچے کو گود لے سکتا ہے؟

(پی ٹی آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.