ETV Bharat / state

Vadodara Communal Violence: گجرات کے شہر وڈودرا میں پُرتشدد واقعات - بیس ملزمین گرفتار

وڈودرا شہر کے راؤ پورا علاقہ میں اتوار کی شب دوبائک آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے بعد دونوں بائیک سوار باہم دست و گریباں ہوگئے، بات اتنی بڑھ گئی کہ دونوں بائیک سوار کے ساتھی بھی وہاں پہنچ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے تین چار سو لوگوں کا ہجوم وہاں جمع ہوگیا۔ Violence in Vadodara Over Alleged Rash Driving, 20 Detained

پُرتشدد واقعات
پُرتشدد واقعات
author img

By

Published : Apr 18, 2022, 12:50 PM IST

گجرات میں تشدد کے واقعات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں، رام نومی کے بعد سے متعدد علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں، رام نومی کے موقع پر کھمبات اور ہمت نگر میں پیش آئے پُر تشدد واقعات سے دو دن قبل گاندھی نگر میں بھی تناؤ پیدا ہوا تھا، اب تازہ معاملہ شہر وڈودرا کا ہے ،اتوار کی شب وڈودرا کے راؤپور علاقہ میں تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ Violence in Vadodara Over Alleged Rash Driving, 20 Detained

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اتوار کی شب راؤ پورا علاقہ میں دو بائک آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے بعد دونوں بائیک سوار باہم دست و گریباں ہوگئے، بات اتنی بڑھ گئی کہ دونوں بائیک سوار کے ساتھی بھی وہاں پہنچ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے تین چار سو لوگوں کا ہجوم وہاں جمع ہوگیا، بتایا جارہا ہے کہ مشتعل افراد نے لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کی اور کوٹھی پول علاقہ میں سائیں بابا مندر کو نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ اس واقعہ میں 10 ہزار سے زائد گاڑیوں اور لاریوں کو نقصان پہنچایا گیا اور چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے سیاجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ،ہنگامہ آرائی کے بعد کثیر تعداد میں پولیس اہلکار موقع واردات پر پہنچے، پولیس کمشنر کے پہنچنے کے بعد حالات پر قابو پایا جاسکا۔

بتایا گیا ہے کہ اس جھڑپ میں کوٹھی پول علاقہ میں واقع سائیں بابا مندر کو بھی نقصان پہنچایا گیا، سائیں بابا کی مورتی ٹکڑے ہوتے ہی لوگ مشتعل ہوگئے اور پھر جلد ہی سائیں بابا کی مورتی کو وہاں رکھا گیا، تاکہ ماحول خراب نہ ہو، پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.