حکومت ہند نے اس طرح کی گنگا سواروپا خواتین کے لئے اپریل اور مئی کے دو مہینوں کے لئے ہر ماہ 500 روپے کے حساب سے 1000 روپے اضافی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
ریاست میں غربت کی لکیر (بی پی ایل) کے نیچے زندگی گزارنے والی ایک لاکھ کے قریب بیوہ خواتین کو حکومت ہند کی اس اضافی امداد کا فائدہ ملے گا۔ اس پر گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والی بیوہ خواتین کو چھوڑ کر 3 لاکھ 46 ہزار 417 بیوہ خواتین کو حکومت ہند کی طرز پر اپریل اور مئی کے لئے 500 روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ انہیں ان دو ماہ کے درمیان ریاستی حکومت ایک ہزار روپے کی اضافی امداد فراہم کرے گی۔
اس تعلق سے چیف منسٹر کے سکریٹری اشوینی کمار نے کہا کہ ریاستی حکومت کی 4 لاکھ 43 ہزار 891 بیوہ خواتین کو موجودہ صورتحال میں مرکزی حکومت کے 9 کروڑ 74 لاکھ اور ریاستی حکومت کے 34.64 کروڑ کے ساتھ، 44 کروڑ 39 لاکھ کی کل امداد دی جائے گی۔ یہ رقم ان کو زندگی با آسانی گذارنے کے لیے ملے گی۔