اس سے قبل گجرات ہائی کورٹ نے ملزم پولس اہلکاروں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت کیوں مقدمہ درج نہیں کیا گیا؟
ایسا سوال پوچھنے کے بعد انتظامیہ نے چھ ملزم پولیس اہل کاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ جب کہ اب گجرات ہائی کورٹ نے اس مقدمے کو سی آئی ڈی کرائم کے حوالے کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کہ وڈودرا کے فتح گنج پولیس اسٹیشن کے پی آئی دھرمیندر گوہل، پی ایس آئی دشرتھ رباری سمیت چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف ایک ادھیڑ عمر کے نوجوان کو پولیس کسٹدی میں زبردست پٹائی کرنے کی وجہ سے موت ہو گئی۔
جس کے بعد پولیس اہل کاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر گجرات ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوئی۔
دراصل تلنگانہ کے رہنے والا 62 سالہ بابو شیخ، وڈودرا میں چارد بیچنے کا کام کرتا تھا۔ ایک دن وڈودرا میں چادر بیچنے کے دوران ایک شخص نے، بابو شیخ پر گھر میں چوری کرنے کی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کی۔
جس کے تحت گزشتہ سال پولس نے چوری کے الزام میں بابو شیخ کو گرفتار کرلیا تھا۔ دسمبر 2019 کے بعد بابو بھائی شیخ کے گمشدہ ہونے پر ان کے بیٹے نے گجرات ہائی کورٹ میں کیس کو حیبیس کارپس داخل کی تھی۔
مزید پڑھیں:
احمدآباد: جوناگڑھ کو پاکستان کا حصہ بتانے پر سخت احتجاج
اس کے بعد فتح گنج پولیس پولیس نے بابو بھائی شیخ کا جرم قبول کروانے کے لیے، بابو بھائی کو اس قدر پیٹا کہ بابو بھائی کی موت اسی تحویل میں ہوگئی۔
اس معاملے کو اب گجرات ہائی نے سی آئی ڈی کرائم کے حوالے کردیا ہے۔