ETV Bharat / state

URS Mubarak Of Shah Wajihuddin حضرت شاہ وجیہہ الدین علوی گجراتی رحمت اللہ علیہ کا عرس مبارک - گجرات کے شہر احمد آباد میں موجود خان پور

احمد آباد کے خانپور علاقے میں موجودحضرت شاہ وجیہہ الدین علوی الحسینی گجراتی کا صندل و عرس بڑے شاندار طریقے سے منایا گیا۔بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے عرس مبارک میں شرکت کی اور ملک میں امن و امان کے لئے کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

حضرت شاہ وجیہہ الدین علوی گجراتی رحمت اللہ علیہ کا عرس مبارک

author img

By

Published : Aug 19, 2023, 6:44 PM IST

حضرت شاہ وجیہہ الدین علوی گجراتی رحمت اللہ علیہ کا عرس مبارک

احمد آباد:گجرات کے شہر احمد آباد میں موجود خان پور علاقے میں ایک ایسے اولیاء ہند کا مزار ہے جن کے پاس پوری دنیا سے لوگ تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ان کے مدرسے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اس عظیم بزرگ کا نام حضرت شاہ وجیہ الدین علوی گجراتی رحمت اللہ علیہ ہے۔ ان کا عرس شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر سماجی کارکن برہان الدین قادری نے درگاہ پر چادر پیش کی۔گجرات اور احمد اباد سمیت پورے ملک میں امن و سلامتی اور بھائی چارہ کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر درگاہ کے امام صاحب ناصر بھائی تاج محمد کاظم بھائی قریشی، بابو بھائی جورا والا موجود تھے۔

حضرت شاہ وجیہہ الدین علوی گجراتی رحمت اللہ علیہ کے سلسلے سے تعلق رکھنے والے احتشام علوی نے اس موقع پر کہا کہ حضرت شاہ وجیہ الدین علوی گجراتی رحمۃ اللہ علیہ کا اور بڑی شان و شوکت کے ساتھ احمد اباد میں موجود ان کی درگاہ میں منایا جا رہا ہے۔ حضرت شاہ وجیہ الدین الوی گجراتی رحمۃ اللہ علیہ ایک بڑے اسکالر ,عالم ہیں انہیں دونوں دنیا کا علم حاصل کیا ہے۔ مشہور شخصیات نے ان کے پاس سے علم حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Dargah Hazrat Pir Imam Baba Issue حضرت پیر امام شاہ بابا کی درگاہ کا نام بدلنے کے معاملے پر بھوک ہڑتال

انہوں نے کہاکہ یہاں کی ایک بہت بڑی خوبی ہے کہ جو بچے بول نہیں سکتے ہیں جن کو بولنے میں تکلیف ہوتی ہے وہ شکر چاٹتے ہیں تو ماشاءاللہ بہت ہی اچھی طرح سے بول پاتے ہیں وہ بڑے بڑے دنیا سے عقیدت مند لوگ یہاں پہ آ کر دعا مانگتے ہیں اور ان کی دعائیں قبول بھی ہوتی ہے۔ ہر سال عرس کے موقع پر صندل صبح چار بجے پیش ہوتا ہے تو پوری پوری دنیا کے تمام قوموں کے لیے دعائیں مانگی جاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.