ETV Bharat / state

گجرات: اردو کے نامور شاعر شبیر ہاشمی کی خدمات پر ایک نظر - گجرات اردو ساہتیہ اکادمی کا 2019 اور 2020 ایوارد

گجرات کے مشہور اردو شاعر شبیر ہاشمی کا پہلا مجموعہ 'لفظوں کا جنوں' 2014 میں شائع ہوا اور اس کے بعد انہوں نے اردو شاعری کے دو اہم ستون داغ اور فراق پر ایک کتاب ترتیب دی، جو ان کی دوسری کتاب ہے۔ اس کے بعد شبیر ہاشمی نے رابندر ناتھ ٹیگور کے بنگالی تخلیق کا اردو میں ترجمہ کیا۔

گجرات کے اردو شاعر شبیر ہاشمی کی خدمات پر ایک نظر

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 5:07 PM IST

گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر کی جانب سے حال ہی میں سنہ 2019 اور 2020 میں اردو ادبا و شعرا کی آئی بہترین کتابوں پر انعامات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں گجرات کے 6 ادبا و شعراء کو انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔ انہی میں سے ایک شبیر ہاشمی کو ان کی کتاب 'اپنی بات' پر بہترین کتاب ایوارڈ 2020 کا پہلا انعام 11 ہزار روپے سے نوازا جائے گا۔

احمدآباد کے مشہور شاعر شبیر ہاشمی کا پورا نام شبیر حبیب اللہ ہاشمی ہے، جو پہلے ایک مل مزدور تھے لیکن میلیں بند ہونے کے بعد کافی جدوجہد کے بعد شبیر ہاشمی اکھیل بھارتیی سدبھاونا ٹرسٹ سے جڑے اور اس کے ذریعے وہ پورے گجرات میں اردو کو زندہ رکھنے کے لیے سیمنار و مشاعروں کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔

گجرات کے اردو شاعر شبیر ہاشمی کی خدمات پر ایک نظر

اپنی زندگی و خدمات کے تعلق سے شبیر ہاشمی نے بتایا کہ مجھے بچپن سے شعر و شاعری کا شوق تھا۔ اس لیے گجرات کی مشہور شخصیت روشن خان گرگٹ کی ایما پر میں نے شاعری لکھنے کی شروعات کی اور 2002 کے بعد میں نے قلم اٹھایا۔

شبیر ہاشمی کا پہلا مجموعہ 'لفظوں کا جنوں' 2014 میں شائع ہوا اور اس کے بعد انہوں نے اردو شاعری کے دو اہم ستون داغ اور فراق پر ایک کتاب کو ترتیب دی، جو ان کی دوسری کتاب ہے۔ اس کے بعد شبیر ہاشمی نے رابندر ناتھ ٹیگور کے بنگالی تخلیق کا اردو میں ترجمہ کیا۔

مزید پڑھیں:گجرات اردو ساہتیہ اکادمی کا 6 ادبا و شعرا کو انعامات سے نوازنے کا اعلان

گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر نے حال ہی میں شبیر ہاشمی کو ان کی کتاب کے لیے 'بہترین کتاب ایوارڈ 2020' کا پہلا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس پر شبیر ہاشمی نے بتایا کہ 2014 کے بعد میں مختلف سیمینار کا انعقاد کرانے میں الجھا رہا لیکن 2020 میں کورونا وائرس کی آمد اور لاک ڈاؤن کا نفاد کے بعد میں نے لاک ڈوان کے ماحول میں ایک شعری مجموعہ" اپنی بات" کتاب لکھی۔ جس پر گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر نے مجھے بہترین کتاب ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ مجھے بہترین کتاب ایوارڈ 2020 کا پہلا انعام 11 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لیے میں گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.