ETV Bharat / state

Haj Pilgrims in Gujarat گجرات میں عازمین حج سے اضافی رقم کی وصولی پر تنازع

گجرات کے سماجی و ملی رہنماوں نے ریاست سے سفر بیت اللہ کے لئے جانے والے عازمین حج سے کم فیس وصولی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے امسال عازمین حج سے بہت زیادہ رقم وصولی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے عازمین حج کو رعایت دینے کا مطالبہ کیا۔

گجرات کے عازمین حج سے اضافی رقم کی وصولی پر تنازع

author img

By

Published : May 9, 2023, 3:03 PM IST

گجرات کے عازمین حج سے اضافی رقم کی وصولی پر تنازع

احمدآباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی سفر بیت اللہ کی تیاری آخری مرحلے میں ہے لیکن یہاں عازمین حج سے گزشتہ سال کے مقابلے امسال زیادہ رقم وصول کی جارہی ہے۔ دراصل ممبئی سے جدہ کا فاصلہ 3515 کلومیٹر ہے جبکہ احمد آباد سے جدہ کا فاصلہ 3430 کلومیٹر ہے، پھر بھی گجرات کے عازمین سے 3,72,824 /- روپئے وصول کئے جارہے ہیں اور ممبئی کے عازمین سے 3,04,843/- لیے جا رہے ہیں، گجرات کے عازمین سے 67,981/- اضافی رقم لی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں کاونسلر مرزا حاجی اسرار بیگ نے کہا کہ اس سال سفر حج پر جانا کافی مہنگا ہو گیا ہے۔ ہر جگہ بڑی بڑی فیس ادا کی جا رہی ہے۔ ممبئی کے مقابلے گجرات میں 67981 روپے زیادہ لئے جا رہے ہیں جبکہ احمدآباد سے جدہ دوری کم ہے اس کے باوجود گجرات کے عازمین سے372824 سے زائد رقم لے جا رہی ہے۔ اتنے زیادہ رقم کیوں جا رہی ہے یہ بھی اب تک کلیئر نہیں کیا گیا ہے جس سے حاجی پریشان حال ہے انہیں رقم بھرنے میں کافی دقت ہو رہی ہے کہ گجرات کے حجاج کے سے ساتھ ہو رہی ناانصافی بند کی جائے اور جو بڑھا چڑھا کر رقم جمع کرانے پڑ رہی ہیں اسے کم کرکے انہیں ک راحت کے سانس لینے دیا جائے آئے۔

یہ بھی پڑھیں:Hajj pilgrims in Gujarat گجرات کے عازمین حج سے زیادہ رقم وصول کرنے پر ہنگامہ

ایڈوکیٹ زبیر پٹھان نے کہا کہ گو ائیر کا دیوالیہ نکل چکا ہے اس کی فلائٹ بند ہو رہی ہے تو سرکار اور حج کمیٹی آف انڈیا کو چاہئے کہ اس کے بجائے دوسری ائیر لائنس سے حاجیوں کو سفر حج پر بھیجنے کا انتظام کرے۔ سماجی کارکن نورجہاں دیوان نے کہا کہ 67981 روپے اضافی رقم پر سوال اٹھایا ہے۔ ان سے اتنی زیادہ رقم لی جا رہی ہے یہ بھید بھاؤ کیوں کیا جا رہا ہے۔ گجرات سرکار کب تک گجرات کے مسلمانوں کے ساتھ اس طرح سے بھید بھاؤ کرتی رہے گی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.