ریاست گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے لیکن کورونا سے ہلاک ہونے والے معاملے بھی کم ہو رہے ہیں، اور ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3808 ہوگئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 926 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ گجرات میں اب تک کل 189236 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 172972 ہوگئی ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1040 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 12456 معاملے ایکٹیو کیسز ہیں ان میں سے 62 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 12394 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
وہیں دوسری جانب گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 6876665 ٹیسٹ ہوئے ہیں، جبکہ گجرات کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 124، احمدآباد میں 210، وڈودرا میں 104، گاندھی نگر میں 34، بھاونگر میں آٹھ، بناس کانٹھا میں 16، راجکوٹ میں 96، سریندر نگر میں آٹھ، پاٹن میں 18، امریلی میں تین، جام نگر میں 17، مہسانہ میں 45 اور کچھ میں 20 معاملے درج ہوئے ہیں۔