ETV Bharat / state

متحدہ عرب امارات نے ہمارے تعلقات کو نئی بلندیاں دیں، مودی - وزیر اعظم نریندر مودی

UAE took our relations to new heights وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے کچھ عرصہ پہلے ان کے خیالات کو سنا، ہندوستان پر ان کا اعتماد، ان کا تعاون بہت گرمجوشی سے بھرا ہوا ہے۔

مودی
مودی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 8:51 PM IST

گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے جس طرح سے اپنے تعلقات کو نئی بلندی پر پہنچایا ہے، اس کا کافی کریڈٹ صدر شیخ محمد بن زاید کو جاتا ہے آج گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں وائبرینٹ گجرات سمٹ کے افتتاح کے موقع پر مسٹر مودی نے کہا، ’’یہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ میرے بھائی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اس تقریب میں شریک ہوئے۔ وائبرنٹ گجرات میں اس سمٹ میں بطور مہمان خصوصی ان کی موجودگی ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان روز بروز مضبوط ہونے والے خوشگوار تعلقات کی علامت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے کچھ عرصہ پہلے ان کے خیالات کو سنا، ہندوستان پر ان کا اعتماد، ان کا تعاون بہت گرمجوشی سے بھرا ہوا ہے۔ جیسا کہ انہوں نے کہا، وائبرینٹ گجرات سمٹ اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری سے متعلق معلومات اور تجربات کو شیئر کرنے کا ایک عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ اس سمٹ میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے فوڈ پارک کی ترقی، قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، جدید صحت کی دیکھ بھال میں سرمایہ کاری کے لیے کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں نے ہندوستان کے فوڈ انفراسٹرکچر میں کئی بلین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے جس طرح سے اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے اس کا بڑا کریڈٹ شیخ محمد بن زاید کو جاتا ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.