ETV Bharat / state

ٹرمپ نے گاندھی آشرم وزیٹربک میں کیا لکھا؟ - سابرمتی آشرم کا دورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سابرمتی آشرم پہنچے جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا اور چرخہ بھی چلایا۔

گاندھی آشرم کے سیکرٹری امرت مودی
گاندھی آشرم کے سیکرٹری امرت مودی
author img

By

Published : Feb 24, 2020, 6:22 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:35 AM IST

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد ایئرپورٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شاندار استقبال کیا گیا جہاں سے انہوں نے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا، اور روڈ شو بھی کیا۔

ٹرمپ نے گاندھی آشرم وزیٹربک میں کیا لکھا؟

یہاں ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا، اور چرخہ چلایا۔

اس تعلق سے گاندھی آشرم کے سیکرٹری امرت مودی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بے حد اچھا رہا، انہوں نے مزید کہا کہ یہاں آ کر انہوں نے چرخہ چلایا، اور آزادی کے تعلق سے معلومات بھی حاصل کی۔

امریکی صدر سابرمتی آشرم پہنچے جہاں ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا اور چرکھا بھی چلایا

واضح رہے کہ یہ روایت ہے کہ جب کہ کوئی شخص گاندھی آشرم آتا ہے تو وہ مہاتما گاندھی کی جدوجہد یا ان کی شخصیت کے بارے میں لکھتا ہے، لیکن وزیٹربک میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف ہی لکھی ہے۔

گاندھی آشرم کے سیکرٹری امرت مودی
گاندھی آشرم کے سیکرٹری امرت مودی

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ گاندھی آشرم سے نکلنے سے پہلے ایک وزیٹر بک میں وزیراعظم نریندر مودی کے لیے ایک پیغام لکھا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ 'میرے شاندار دورے کے لیے میرے عزیز دوست وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ'۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.