احمدآباد کے مشہور ولی حضرت پیر کمال ترمذیؒ کے عرس کے موقع پر گجرات بی جے پی مائنارٹی سیل کی جانب سے آنجہانی سکندر بخت کو خراج پیش کیا گیا۔
گجرات بی جے پی مائنارٹی سیل کے صدر ڈاکٹر محسن لوکھنڈ والا نے کہا کہ بی جے پی پارٹی کے بانیوں میں سے ایک آنجہانی سکندر بخت کے یوم پیدائش کے موقع پر آج درگاہ حضرت پیر کمال ترمذیؒ پر چادر پیش کی گئی اور سابق گورنر کو خراج پیش کیا گیا۔ وہیں بی جے پی مائنارٹی سیل گجرات کے جنرل سکریٹری زین العابدین انصاری نے سینئر رہنما مرحوم سکندر بخت کو عظیم شخصیت قرار دیا۔ مرحوم بی جے پی لیڈر سکندر بخت کو خراج عقیدت مزید پڑھیں:
مرحوم بی جے پی لیڈر سکندر بخت کو خراج عقیدت انہوں نے کہا کہ سکندر صاحب بی جے پی کے بانیوں میں سے ایک تھے وہ ایک مجاہد آزادی، رکن پارلیمنٹ اور آخر میں کیرالہ کے گورنر کے طور پر اپنی خدمات انجام دی تھیں، ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے آج ہم نے حضرت پیر کمال کی درگاہ پر چادر پوشی کی اور ملک میں امن و امان کےلیے دعا کی۔