ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں تین باراتی ہلاک، چار زخمی

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 11:09 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:51 PM IST

راجستھان کے بیکانیر ضلع کے مہاجن تھانہ علاقہ میں آج ایک ٹرک ٹریلر اور انووا کے ٹکراجانے سے انووا میں سوار تین لوگوں کی موت او رچار دیگر زخمی ہوگئے۔

ٹرک ٹریلر۔ انووا کے ٹکراجانے سے تین باراتی ہلاک، چار زخمی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانہ انچارج ایشور سنگھ نے بتایا کہ انووا میں ڈرائیور سمیت آٹھ لوگ چورو ضلع میں رتن گڑھ قصبہ میں رات کو ایک شادی کے پروگرام میں شامل ہونے کے بعد آج شری گنگا نگر ضلع کے سورت گڑھ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

ارجن سر۔پلو روڈ پر دوپہر ڈھائی بجے جیت پور کے نزدیک سامنے آرہے ٹرک ٹریلر سے انووا ٹکرا گئی۔ اس سے سات افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نزدیکی پلو کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔

جہاں منوج (40) کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا جبکہ وکاس اور جے کشن کی حالت سنگین ہونے پر انہیں سورت گڑھ کے سرکاری اسپتال کے ٹراما سنٹر بھیج دیا گیا لیکن وہاں پہنچنے سے پہلے ہی دونوں نے دم توڑ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ دیگر زخمیوں کلدیپ، سریندر، گوری شنکر اور ایک دیگر کو سورت گڑھ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد ٹرک ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ منوج کی لاش پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد رشتہ داروں کو سونپ دی گئی ہے جبکہ وکاس اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم کل سورت گڑھ کے سرکاری اسپتال میں کیاجائے گا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.