ETV Bharat / state

گجرات: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1110 نئے معاملے

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں ایک بار پھر سے تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے حالانکہ کورونا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گجرات: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1110 نئے معاملے
گجرات: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1110 نئے معاملے
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 12:18 PM IST

ریاست گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1110 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی جس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 913 ہو گئی ہے۔ اسی اثنا میں اس وبا سے 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار ہزار 193 تک جا پہنچی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1236 افراد کو ہسپتال سے چھٹی ملی ہے جس کے ساتھ ہی کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 839 پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 12 ہزار 881 فعال کیسز ہیں، ان میں سے 61 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 12 ہزار 820 افراد کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں 94.31 لاکھ کووڈ-19 کے کیسز درج

گجرات میں اب تک 87 لاکھ 80 ہزار 266 افراد کے نمونوں کی جانچ ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ 213 معاملے احمدآباد میں آئے ہیں، اس کے علاوہ سورت میں 141، بڑودہ میں 101، گاندھی نگر میں 30، بھاؤنگر میں 12، بناس کانٹھا میں 14، راجکوٹ میں 99، سریندر نگر میں 14، پاٹن میں 11، امریلی میں 23، جام نگر میں 14، مہسانہ میں 44، کچھ میں 35 معاملوں کی شناخت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.