ETV Bharat / state

گجرات میں کووڈ 19 اسپتالوں میں مفت علاج - اشونی کمار

گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کے سکریٹری اشوینی کمار نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے تعلق سے بتایا کہ گجرات میں موجود31 کووڈ19 اسپتال میں مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔

گجرات میں کووڈ 19 اسپتالوں میں مفت علاج کیا جاے گا

author img

By

Published : Apr 18, 2020, 12:13 AM IST

ریاست گجرات کے وزیراعلی وجئے روپانی کے سکریٹری نے بتایا کہ ریاست میں موجود کووڈ 19 کے تمام 31 اسپتالوں میں کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام اخراجات حکومت گجرات برداشت کرے گی۔ گجرات کے 26 اضلاع میں 31 کووڈ اسپتال ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے جس میں صرف کلاس 3-4 ملازمین کو بلایا جائے گا۔ ہاٹ سپاٹ کنٹینمنٹ زون میں دفاتر نہیں کھولیں گے۔ سرکاری دفاتر 20 اپریل کے بعد کھلیں گے۔ دوسرے ملازمین گھر سے کام کریں گے۔ ملازمین کی باقاعدہ اسکریننگ بھی کی جائے گی۔

اشونی کمار نے کہا کہ کلاس 1-2 کے ملازمین کے لئے فیصلہ آنے والے وقت میں کیا جائے گا۔ محکمہ کے سربراہ ہی اپنے ملازمین کو بلانے کا فیصلہ کریں گے۔

نیز ضلع کچھ کے لئے بھی راحت خبر ہے۔ ضلع کچھ میں 45 صنعتی اکائیوں کی منظوری دی گئی ہے۔یہ صنعتی یونٹ 20 اپریل کے بعد شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.