ETV Bharat / state

Illegale Slaughter Houses غیرقانونی مذبح خانے بند نہ کرنے پر ہائی کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا - غیرقانونی مزبح خانے

گجرات حکومت کی جانب سے غیرقانونی مذبح خانوں اور دوکانوں کے معاملے میں گجرات ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ گجرات ہائی کورٹ میں پیش کی گئی۔ اس رپورٹ پر گجرات ہائی کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔The High Court upset over illegale slaughter houses

غیرقانونی مزبح خانے بند نا کرنے پر ہائی کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 4:34 PM IST

گجرات حکومت کی جانب سے غیر قانونی مذبح خانوں اور دوکانوں کے معاملے میں گجرات ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ گجرات ہائی کورٹ میں پیش کی گئی۔ اس رپورٹ پر گجرات ہائی کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس معاملے پر سماعت کے دوران سورت میں دو دنوں میں پانچ سو سے زیادہ بغیر لائسنس کی گوشت کی دکانیں بند کی گئی۔ہائی کورٹ نے سورت کی رپورٹ پر شبہ ظاہر کیا اور ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ تاہم جوناگڑھ میں ایک بھی میٹ کی دکان کے پاس لائیسنس نہیں ہے۔ اس رپورٹ پر ہائی کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

اس درخواست میں میٹ کی دکانوں کے مالکان نےکہا کہ سماعت کے دوران ہم اپنا بھی موقف رکھیں گے۔ اس حوالے سے ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر آپ مناسب عرضداشت جمع کرائیں تو ہم سنیں گے۔ اس معاملے کی اب مزید سماعت 8 فروری کو ہوگی۔ غیر قانونی مذبح خانوں کے معاملے پر آج گجرات ہائی کورٹ میں دوبارہ سماعت ہوئی۔ جس میں ہائی کورٹ نے احمد آباد میں بغیر لائسنس کے چلنے والے گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس قبل سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ کیمیکل والا سرخ گوشت کینسر کا باعث بنتا ہے، اور گجرات میں غیر قانونی گوشت کی دوکان اور غیر قانونی مذبح خانے بھی چل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Unlicensed Slaughter Houses And Shops:گجرات ہائی کورٹ نے بغیر لائسنس کے مذبح خانے اوردکانیں بند کرنے کا حکم دیا

گجرات ہائی کورٹ نے احمدآباد میں غیر قانونی مذبح خانوں کو بند کرنے کے لیے اے ایم سی کی کارروائی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جن دکانوں کو شکایت ملی ہے، ان میں سے کچھ دکانیں اب بھی کھلی ہوئی ہیں۔ تمام غیر لائیسنس یافتہ گوشت کی دکانوں کو بند کر دینا چاہیے ۔ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ،سماعت کے وقت فوڈ سیفٹی کمشنر بھی وہاں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.