احمدآباد: گجرات میں GUJCET کے امتحانات کے تعلق سے گجرات تعلیمی بورڈ نے اہم اعلان کیا ہے جس کے تحت GUJCET کے امتحانات گجرات میں 3 اپریل 2023 کو لیے جائیں گے جس میں گجرات کے ایک لاکھ سے زیادہ طلبا امتحانات میں شرکت کریں گے۔ تین اپریل کو ہونے والے گجکیٹ کے امتحانات ضلعی سطح کے مختلف مراکز پر صبح دس بجے سے شروع ہوں گے۔ یہ امتحانات تین زبانوں پر مشتمل ہوگا جس میں گجراتی، ہندی اور انگریزی میں سوالیہ پرچہ دیا جائے گا۔ اس میں گجرات بھر سے ایک لاکھ تیس ہزار طلبا امتحانات دیں گے۔ ان امتحانات میں ریاست گجرات کی گجراتی میڈیم کی اسکولوں کے 83 ہزار، انگلش میڈیم کے 50 ہزار طلبا امتحانات دیں گے۔ طلبا ان امتحانات کے لیے زور و شور سے محنت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ گجرات بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن گجرات کامن ان انٹرنس ٹیسٹ گجرات کے 12 سائنس کے اے بی گروپ کے امیدواروں کے امتحانات منعقد کرتا ہے۔ جس میں پاس ہونے کے بعد طلبا ڈگری انجینئرنگ، ڈگری / ڈپلومہ فارمیسی کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بیرون ممالک کے طلبا نے بھی اس امتحان میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔ جنوری مہینے میں اس امتحان کے لیے فارم بھرے گئے تھے یہ امتحان گجرات کی 626 عمارتوں کے 6 ہزار 598 کلاس روم میں لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: