ETV Bharat / state

گجرات حکومت نے کورونا ٹیسٹ کی قیمت طئے کی - گجرات میں کورونا ٹیسٹ کی قیمت

گجرات کے نائب وزیراعلی اور گجرات کے وزیر صحت نتن پٹیل نے کہا کہ 'اب گجرات کی نجی لیباریٹری میں کورونا ٹیسٹ محض 25 سو روپے میں کیا جائے گا، صرف یہی نہیں اگر آپ کو گھر میں ٹیسٹ کرانا ہے تو اس کے لیے تین ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ اگر کوئی نجی لیباریٹری اس سے زیادہ رقم وصول کرتی ہے تو اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔'

گجرات حکومت نے کورونا ٹیسٹ کی قیمت طئے کی

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 7:36 PM IST

گجرات میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے لئے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں کیونکہ لوگوں کو خبر نہیں ہے کہ وہ کس کے رابطے میں آنے سے کورونا پوزیٹیو ہو جا رہے ہیں، ایسے میں گجرات حکومت نے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے جس کے تحت ریاستی حکومت نے کورونا ٹیسٹ کے لیے نجی لیباریٹریز کی قیمت طئے کی ہے۔

اس تعلق سے نائب وزیراعلی اور گجرات کے وزیر صحت نتن پٹیل نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب گجرات میں نجی لیباریٹری میں ہونے والا کورونا ٹیسٹ محض 25 سو روپے میں لیا جائے گا۔ صرف یہی نہیں اگر آپ کو گھر میں ٹیسٹ کرانا ہے تو اس کے لیے تین ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ اگر کوئی نجی لیباریٹری اس سے زیادہ رقم وصول کرتی ہے تو اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ سرکاری اسپتال میں ہی کروائیں کیونکہ ہر روز گجرات کے سرکاری لیباریٹری میں تقریباً چار ہزار سے ساڑھے چار ہزار کے ٹیسٹ مفت میں کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ احمدآباد میڈیکل ایسوسی ایشن نے اس معاملے پر وزیر اعلیٰ اور نائب وزیراعلی نتن پٹیل کو ایک تجویز بھیجی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ گجرات میں کورونا ٹیسٹ کی قیمتوں کو کم کیا جائے اور کورونا ٹیسٹ کا چارج طئے کیا جائے تاکہ عام لوگ آسانی سے کورونا کا ٹیسٹ کروا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.