گجرات قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس 24 سے شروع ہوگا اور اجلاس کے پہلے دن آئندہ مالی سال 2020-21 کا ریاستی بجٹ پیش کیا جائے گا۔
اس تعلق سے ایک سرکاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ 'اسمبلی بجٹ اجلاس 24 فروری سے شروع ہوکر31 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
اس شیشن میں 26 میٹنگ ہونگی۔
اجلاس کے پہلے دن مالی سال 2020-21 کا بجٹ نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل پیش کریں گے، ان کے پاس ہی وزارت خارجہ کا چارج ہے.
ایسے میں امید جتائی جا رہی ہے کہ گزشتہ سال سے زیادہ بجٹ اس سال مختص کیا جاے گا.