ETV Bharat / state

احمدآباد میں تاج خان نرپلی کا 502 واں عرس مبارک منایا گیا - حضرت شاہ عالم درگاہ

Taj Khan Baba Urs Held In Ahmedabad احمدآباد شہر میں موجود اولیاء ہند حضرت شاہ عالم سرکار کے مقبرے کو تعمیر کرنے والے آرکیٹیکٹ تاج خان نرپلی کا 502 واں عرس مبارک کا اہتمام کیا گیا۔ سینکڑوں لوگوں نے عرس مبارک میں شرکت کی۔

احمدآباد میں تاج خان نرپلی کا 502 واں عرس مبارک منایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 6:28 PM IST

احمدآباد میں تاج خان نرپلی کا 502 واں عرس مبارک منایا گیا

احمدآباد:حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ فی الحال شاہ عالم سرکار کا عرس جاری ہے۔ ایسے میں اب شاہ عالم درگاہ کو تعمیر کرنے والے آرکیٹیکٹ تاج خان نرپلی کا عرس بھی ہم نے بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے تاج کا نرپلی کے مزار پر چادر پیش کر کے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔ حضرت شاہ عالم سرکار نے تاج خان نرپلی کو خاص اپنی درگاہ مقبرہ تعمیر کرنے کے لیے انتخاب کیا تھا۔ تاج خان نرپلی بہادر شاہ ظفر کے بیٹے اور بیگم ممتاز کے بھائی اور شاہجہاں کے سالے تھے۔ انہوں نے شاہ عالم درگاہ کا مقبرہ، مینارے ،مسجد اور قبرستان تعمیر کروائی تھی۔ جو بہت ہی بہترین فنن نقاشی کا نمونہ ہے جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں لوگوں سے چاہوں گا کہ تاج کا نرپلی کا عرس منانے کے لیے بڑی تعداد میں آئیں یہاں عرس منانے کے لیے لوگوں کی تعداد اب آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات وائبرنٹ سمٹ کے ساتھ مختلف پیغامات والی پتنگوں کی مانگ میں اضافہ

خانقائہ شبیریہ کے سجادہ نشین سید امام الدین نے کہاکہ جس طریقے سے شاہ عالم سرکار کا عرس ہوتا ہے۔ اسی طریقے سے تاج خان نرپلی کے عرس منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.