ETV Bharat / state

Bilkis Bano Case سپریم کورٹ آج بلقیس بانو کی نظر ثانی درخواست پر سماعت کرے گا

سپریم کورٹ بلقیس بانو کیس میں دائر نظر ثانی کے علاوہ ایک الگ درخواست پر آج سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ بلقیس بانو کی عصمت دری اور اس کی بیٹی سمیت خاندان کے 7 افراد کے سال 2002 میں قتل کے 11 مجرمین کی وقت سے پہلے رہائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہوئے تھے اور سپریم کورٹ میں متعدد درخواستیں بھی دائر کی گئی تھیں۔ Bilkis Bano Case

سپریم کورٹ آج بلقیس بانو کی نظرثانی درخواست پر سماعت کرے گا

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 8:18 AM IST

Updated : Dec 13, 2022, 9:31 AM IST

نئی دہلی: آج سپریم کورٹ بلقیس بانو کی جانب سے دائر عرضی پر سماعت کرے گا جس میں گجرات حکومت سے بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس میں 11 مجرموں کی سزا معاف کرنے کی درخواست پر غور کرنے کے حکم نامے پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے ایڈووکیٹ شوبھا گپتا کی عرضی کا نوٹس بھی لیا کہ نظرثانی کی درخواست ابھی تک درج نہیں ہوئی ہے۔ Bilkis Bano Case

وکیل نے بتایا کہ ممکنہ تاریخ 5 دسمبر دکھائی گئی تھی جس کے بعد چیف جسٹس نے کہا کہ جلد ہی لسٹ بنادوں گا۔ میں تاریخ دیکھتا ہوں۔ طریقہ کار کے مطابق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کا فیصلہ وہ جج کرتا ہے جو اپنے چیمبر میں فیصلہ سناتا ہے۔ واضح رہے کہ فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی تھی اور اس کے خاندان کے سات افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔ Bilkis Bano Case

نظرثانی کی درخواست کے علاوہ بلقیس بانو نے ایک الگ درخواست دائر کی ہے جس میں مجرموں کو معاف کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ عرضی جسٹس اجے رستوگی اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ کے سامنے سماعت کے لیے درج ہے۔ سپریم کورٹ نے گجرات حکومت سے کہا تھا کہ وہ 9 جولائی 1992 کی پالیسی کے تحت مجرموں کی قبل از وقت رہائی کی درخواست پر دو ماہ کے اندر غور کرے۔

یہ بھی پڑھیں : Bilkis Bano Case سپریم کورٹ بلقیس بانو کی درخواستوں کی سماعت کرے گا

Last Updated : Dec 13, 2022, 9:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.