ETV Bharat / state

Sufi Khankha Association صوفی روایات کی توہین کو برداشت نہیں کیا جائے گا: صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 4:56 PM IST

صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن کے قومی ایگزیکٹو صدر پیر صوفی سید خالد نقوی الحسینی نے کہاکہ فلم کے نام پر صوفی روایات کی توہین ہوئی تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ہماری تنظیم سڑکوں پر اتریں گے۔

فلم کے نام پر صوفی روایات کی توہین ہوئی تو صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن خاموش نہیں بیٹھے گی

احمد آباد: اجمیر 92 فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھری ہوئی ہے، فلم کے حوالے سے مختلف ردعمل سامنے آنے لگا ہے۔ صوفیوں کی سرکردہ تنظیم صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن کے قومی ایگزیکیوٹو صدر پیر صوفی سید خالد نقوی الحسینی نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجمیر 92 کے عنوان سے بننے والی فلم کے حقائق سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 1991-92 میں اس وقت کی بھیرو سنگھ شیخاوت حکومت کے دور میں راجستھان کے اجمیر میں لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعہ کی کسی بھی طرح سے تائید نہیں کی جا سکتی، اس کے لیے نہ اسلام میں کوئی جگہ ہے اور نہ ہی انسانیت میں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی ہے تاہم اگر فلم میں کوئی بھی ایسا بیان یا حصہ سامنے آیا جو کسی فائدے کے لئے حقائق کے منافی ہو یا کسی خاص برادری، صوفی روایت، صوفی بزرگوں کی توہین ہو تو ہماری تنظیم صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن سامنے آئے گی۔ اس کے خلاف سڑکوں پر نکل کر قومی صدر صوفی محمد کوثر حسن مجیدی ایڈووکیٹ کی قیادت میں آئینی طریقے سے احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Fishermen Vacation In Gujarat مانسون کے پیش نظر ماہی گیروں کے لئے 31 جولائی تک ویکیشن کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کچھ پاکستان نواز تنظیمیں اور لوگ اس موضوع پر اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں۔متضاد بیانات دے کر بھارت کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں، حکومت ایسے لوگوں پر نظر رکھے۔انہوں نے کہا کہ صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن ایسے لوگوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے جو اپنے مفادات کی خاطر ملک کا ماحول خراب کرنے میں مصروف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.