ریاست گجرات کے ضلع اراؤلی میں ذات پات پر کے نام پر تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔
خیال رہے کہ 23 فروری کی شام نو راجپوت افراد کے ایک گروپ نے ایک دلت شخص کی بارات کی تقریب پر حملہ کیا اور پتھر بازی کی۔
بارات بیاد شہر کے قریب لِنچ گاؤں کے راستے سے گزر رہی تھی جہاں شادی کرنے کے لیے بارات لے جانے والے دلت شخص پر حملہ کیا گیا اور اسے ذات پات کی گالیاں تک دی گئی۔
پولیس بتایا کہ ایک ملزم نے دلہن کے رشتے داروں پر بھی حملہ کیا۔
اس واقعے کے بعد ایک اعلیٰ افسر نے بتایا ہے کہ امالیارا پولیس سٹیشن میں دلہن کے رشتے دار کی شکایت پر نو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفع، حملہ کرنے، مجرمانہ دھمکیوں کے الزامات کے تحت درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نو ملزمان سے بارات کے اراکین نے پتھراؤ روکنے کے لیے کہا لیکن حملہ آوروں نے اس کے بعد بحث کرنی شروع کردی، اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگے۔
واضح رہے کہ اس ضمن میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔