ETV Bharat / state

Exclusive Interview پسماندہ مسلم محاذ کے قومی صدر علی انور انصاری سے خصوصی گفتگو - پسماندہ مسلم محاذ کے صدر علی انور انصاری سے بات

گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ایسے حالات میں دلت مسلم اتحاد کے لیے بہار سے سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا اور پسماندہ مسلم محاذ کے قومی صدر علی انور انصاری گجرات کے دورے پر ہیں جہاں وہ کانگریس کے حالات کو سازگار بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ Ali Anwar Ansari Special Interview

Ali Anwar Ansari National President
Ali Anwar Ansari National President
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 2:33 PM IST

احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات جلد ہی منعقد ہوں گے۔ کئی پارٹیاں گجرات میں پارٹی کی ساکھ کو مضبوط کرنے کی کوشش میں ہیں۔ کانگریس پارٹی بھی حالات کو سازگار بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ پسماندہ مسلم محاذ کے قومی صدر علی انور انصاری گجرات میں ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نمائندہ سے بات چیت کرتے علی انور انصاری نے کہا کہ بلقیس بانو کے عصمت دری کرنے والوں کو بی جے پی نے جیل سے چھوڑا اور اس کا جشن بھی منایا۔ ایسے می‍ں بلقیس بانو سے زیادہ پسماندہ کون ہو سکتا ہے۔ Special Interview with Ali Anwar Ansari National President of Backward Muslim Front

پسماندہ مسلم محاذ کے قومی صدر علی انور انصاری سے خصوصی گفتگو

یہ بھی پڑھیں:

علی انور انصاری نے کہا کہ مودی جی جو پسماندہ مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے لیے پسماندگی کی بات کر رہے ہیں۔ یوگی جی پسماندہ مسلمانوں کے لیے پروگرام کر رہے ہیں یہ مسلمانوں کو پھنسانے کی بات کر رہے ہیں لیکن پسماندہ مسلمان ان کے جال میں پھسنے والے نہیں ہیں۔ میں پسماندہ مسلمان محاذ کا قومی صدر ہوں اس لیے میں کہتا ہوں کہ یہ سب کرکے انہیں کچھ ملنے والا نہیں ہے. یہ مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں لیکن ہم لوگ مل جل کر دلت ہندو مسلم اتحاد کے ساتھ ان کو شکست دیں گے۔ کیونکہ اس ملک کے دستور کو بچانے کا سوال ہے. اس سے یہ پتا چلتا ہے کہیں کیجریوال بی جے پی کی بی ٹیم بن کر تو نہیں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کیجریوال پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ کیجریوال بلقیس بانو کے بارے میں کیوں کچھ نہیں بولتے. سی اے این آر سی کے مظاہرے کے وقت شاہین باغ کے وقت کیجریوال کچھ نہیں بولے۔ دلی میں فسادات ہوئے تب انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ اس لیے ان سے بہت ناامیدی ہاتھ لگی ہے. بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی پر کیجریوال کو مذمت کرنی چاہیے تھی تب انہوں نے ایک لفظ نہیں بولا. انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا نکال رہے ہیں دیش جوڑنے کے لیے اس طرح کی کوشش کوئی بھی کرے گا ہم ان کے ساتھ ہیں لیکن مودی جی توڑنے کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت فاشسٹ وادی سرکار ہے۔ بولنے کی آزادی چھینی جا رہی ہے۔ مسلم کو دوم درجے کا شہری بنا دیا گیا ہے۔ مسلمانوں کی حالت آج اس ملک میں دلتوں سے بھی زیادہ گئی گزری ہے۔ ان کے سوال پر سیکولر پارٹی کو مضبوطی سے اسٹینڈ لینا چاہیے. انہوں نے کہا کہ آج یوگی جی پسماندہ اسنیہہ یاترا نکالنے کی بات کررہے ہیں اور دوسری طرف آپ کا ایک ایم پی پرویش ورما سوشیل بائیکاٹ کی بات کر رہا ہے۔ موب لنچنگ کرا رہے ہیں۔ بلڈوزر چلا رہے ہیں۔ مختلف طریقوں سے زہر پھیلا رہے ہیں۔ یہ دونوں ایک ساتھ کیسے چلے گا۔ یہ سب بند کیجے لیکن یہ بند کرنے والے نہیں ہیں۔ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی یہ مسلمانوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں کہ یہ ان کا ساتھ دیں گے۔ کبھی ساتھ نہیں دیں گے ہم لوگوں کے جین میں نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.