ETV Bharat / state

Protest Against Manipur Violence منی پور میں جاری تشدد کے خلاف احمدآباد میں مظاہرہ

منی پور میں ہوے تشدد اور خواتین پر ہو رہے ظلم و ستم کے خلاف احمدآباد میں ہندو مسلم سماجی کارکنان نے مشتر کہ طور پر مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں شامل لوگوں نے حکومت سے منی پور میں جاری تشدد پر جلد سے جلد قابو پانےکا مطالبہ کیا۔

منی پور میں جاری تشدد کے خلاف احمدآباد میں مظاہرہ

author img

By

Published : Aug 7, 2023, 2:47 PM IST

منی پور میں جاری تشدد کے خلاف احمدآباد میں مظاہرہ

احمدآباد:ریاست گجرات کے منی پور میں تشدد اور خواتین پر ہو رہے ظلم و ستم کے خلاف احمدآباد میں ہندو مسلم سماجی کارکنان نے مشتر کہ طور پر مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں شامل لوگوں نے حکومت سے منی پور میں جاری تشدد پر جلد سے جلد قابو پانےکا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر کچھ گاندھی وادی لوگ بھی موجود رہے اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے چرخا لے کر سوت بھی کاٹا ۔" نفرت کی بھاشا بند کرو پیار کی بھاشا شروع کرو مہیلاوں پر اتیاچار بند کرو کے نعرے بھی لگائے گئے

اس تعلق سے سماجی کارکن عارفہ پروین نے کہا کہ منی پور تشدد میں ملک کو شرمشار کرنے والا حادثہ ہوا ہے۔ اس سے غلط اور کیا ہو سکتا ہے۔ ہمارے ملک میں ایک نعرہ لگایا جاتا ہے کہ بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ لیکن یہاں پر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بیٹی کو بچنے نہیں دیا جا رہا ہے تو بیٹی کو پڑھائیں گے کہاں سے۔

انہوںنے کہاکہ خواتین کے گم ہونے سے لے کر ان کے ساتھ عصمت دری کی جا رہی ہے۔ منی پور میں وہی گھناونی حرکت کی گئی تشدد ہوا عورتوں کی عزت لوٹی گئی اور حتی کہ برہنہ کرکے پریڈ کروائی گئی۔ ہمارا ملک ایک مہذب ملک ہے ۔ اس ملک میں اس طرح کی حرکت سوچی بھی نہیں جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Dharmik Sohard Manch دھارمک سوہاردمنچ کی گجرات کے عوام سے اپیل

وہی مائناریٹی کوارڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ منی پور میں جو تشدد ہو رہا ہے وہ وہاں کے ہادی واسیوں کی زمین کو قبضہ کرنے کے لیے سرکار کے ذریعے کی جا رہی شازش والا تشدد ہے اس میں خواتین بچوں اور غریبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہم ایسے میں حکومت سے مانگ کرتے ہیں کہ وہاں ہو رہے ظلم و ستم کو فوری طور پر روکا جائے۔

واضح رہے کہ منی پور میں تین مئی سے تشدد جاری ہے نسلی تصادم کے بعد اب تک ایک سوساٹھ سے زائد افراد اس دوران اپنی جانیں گما چکے ہیں۔کئی سو افراد زخمی ہو چکے ہیں لیکن اب تک وہاں پر حالات معمول کے مطابق نہیں ہوئے ہیں ۔اس کی وجہ سے جگہ جگہ امن بحال کرنے اور انصاف کی مانگ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

احمد اباد میں ہوئے مظاہرے میں جماعت اسلامی ہند، انہد تنظیم ویلفر پارٹی اف انڈیا مائنورٹی کوارڈینیشن کمیٹی، مہہلا ادھکار منچ، گاندھیں اسٹوڈنٹس اور دیگر تنظیموں سے جڑے لوگوں نے حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.