لہذا اتوار کے روز احمد آباد میں کل 61 لوگوں نے کورونا کو شکست دی۔ ان تمام 61 افراد کو ایک ہی دن میں سردار ولبھ بھائی پٹیل (ایس وی پی) اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
![متعلقہ تصویر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/gj-ahd-02-coronapatientdischarge-pkg-7205053_04052020123009_0405f_1588575609_426.jpg)
اتوار کی شام تک احمد آباد شہر کے مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سینٹر میں سے 550 سے زیادہ افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ احمد آباد شہر کے ایس وی پی اسپتال سے اب تک 225 سے زیادہ افراد کو ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ سول اسپتال کے 117، سمرس ہاسٹل کے کووِڈ کیئر سینٹر کے 200 اور ہوٹل کے کووِڈ کیئر سینٹر کے 10 مریضوں سمیت 500 سے زائد مریضوں کو کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔
![متعلقہ تصویر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/gj-ahd-02-coronapatientdischarge-pkg-7205053_04052020123009_0405f_1588575609_465.jpg)
اس موقع پر ایس وی پی اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ 'ہم اسپتال کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ یہاں ہمارا بے حد اچھے سے علاج کیا گیا اور ہم لوگوں سے بھی اپیل کر رہے ہیں کہ گھر میں رہیں تبھی کورونا کو ہم ہرا سکیں گے'۔
واضح رہے کہ احمد آباد میں اب تک مجموعی طور پر 30،166 کورونا ٹیسٹ کروائے جاچکے ہیں۔ جن میں سے 3536 کی رپورٹ پازیٹیو آئیں، جبکہ 183 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فی الحال 2815 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 177 افراد کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔