جماعت اسلامی ہندگجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کے نئے امیر سید سعادت اللہ حسینی کے آنے کے بعد جماعت اسلامی ہند میں کافی تبدیلیاں درج کی گئی۔
خاص طور سے نئے نئے شعبوں کو بنایا گیا جس میں شرعی کونسل ، مرکزی تعلیمی بورڈ کے لیےصدر کی تقرری کی گئی ہے۔
وہیں مرکزی تعلیمی امور، دعوت، تربیت، ملی امور، خواتین، اسلامی معاشرہ،خدمت خلق، تعمیرات وتحفظ جائیداد، جیسے شعبوں کے لیے مرکزی سیکریٹریز کی ایک الگ بوڈی بنائی گئی ہے۔