ETV Bharat / state

Mufti Shabbir Ahmad Siddiqui on Violence: مفتی شبیر احمد صدیقی نے حکومت پر بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کیا

رام نومی کے موقع پر گجرات کے تین مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس معاملے پر احمدآباد شاہی جامع مسجد کے امام مفتی شبیر احمد صدیقی نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ Violence at three places in Gujarat on Ram Navami

حکومت چاہتی ہے کہ بدامنی ہو: مفتی شبیر احمد صدیقی

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 2:06 PM IST

رام نومی کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے تھے اور ملک میں حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔ رام نومی کے روز گجرات کے تین مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ فسادات میں مساجد اور مسلمانوں کی دکانات کو و مقامات کو نقصان پہنچایا گیا تاہم بعد میں حکومت نے مسلمانوں کو ہی قصوروار ٹھہراتے ہوئے انہی کے مکانوں کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کردیا۔ اس معاملے پر احمدآباد کی شاہی جامع مسجد کے امام مفتی شبیر احمد صدیقی نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ Mufti Shabbir Ahmad Siddiqui Reaction on Violence

حکومت چاہتی ہے کہ بدامنی ہو: مفتی شبیر احمد صدیقی

یہ بھی پڑھیں: Exclusive Interview with Asaduddin Owaisi: رام نومی پر تشدد کے لیے ریاستی حکومت ذمہ دار، اویسی

مفتی شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ 'ملک میں حالات انتہائی ابتر ہوتے جارہے ہیں، جس طرح سے سوشیل میڈیا پر آڈیو اور ویڈیو وائرل ہورہے ہیں اور حکومت اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب حکومت کے اشارے پر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے حکومت پر بدامنی پھیلانے کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ بنک کی سیاست کرتے ہوئے نفرت پھیلائی جارہی ہے اور مسلمانوں پر کھلے عام ظلم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے عید کے دن کالی پٹی باندھ کر احتجاج کرنے کی اپیل پر کہا کہ حکومت کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے، آپ کالی پٹی باندھیں یا سفید، کچھ بھی نہیں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.