احمدآباد: گجرات میں آج دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ ہونی ہے۔ شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے گجرات اسمبلی انتخابات میں لوگوں سے زیادہ زیادہ ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں گجرات کے مختلف حصوں اور گاؤں میں کم ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس لیے میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے عوام کریں۔ اپنے حق کا استعمال کرے اور ایک بہترین حکومت بنائیں۔ ایسی سرکار بنائیں جو احمدآباد کے دانی لمڈا میں موجود چنڈولہ تالاب کے لیے ترقیاتی کام کرے یہاں کے غریبوں کے لیے وکاس کا کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شاہ عالم درگاہ میں دعائیں بھی کیں کہ گجرات اسمبلی انتخابات امن و امان کے ساتھ مکمل ہو کوئی بھی ناخوشگوار واقعات پیش نہ آئے۔ امن و امان کے ساتھ ووٹنگ ہو۔ Gujarat Assembly Election 2022
یہ بھی پڑھیں : Gujarat Assembly polls phase 2 گجرات میں دوسرے مرحلے کی پولنگ آج