ETV Bharat / state

پلاسٹک فیکٹری میں آگ - فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں

گجرات میں سورت شہر کے كوسمباعلاقے میں پیر کے روز ایک پلاسٹک فیکٹری کے کیمیکل کی سٹور میں اچانک شدید آگ لگ گئی ۔

سورت میں پلاسٹک فیکٹری میں شدید آتشزدگی
سورت میں پلاسٹک فیکٹری میں شدید آتشزدگی
author img

By

Published : Dec 9, 2019, 3:13 PM IST

كامریج کے فائر بر یگیڈ افسر جوراور سنگھ نے بتایا کہ نوا پورہ گاؤں کے نزدیک كيم جی آ ئی ڈی سی میں سملون انڈسٹریز لمیٹڈ نامی پلاسٹک بنانے والی فیکٹری کی پہلی منزل پر واقع سٹور روم میں رکھے کیمیکل میں آج علی الصبح تقریبا تین بجے اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدید رخ اختیا ر کر لیا ۔

آگ لگنے کی اطلاع موصول ہی فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ تقریبا سات گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد صبح دس بجے آگ پر قابو پا لیا گیا ۔

کیمیکل میں لگی آگ کے دھماکے کی آواز سنتے ہی سٹور روم کے نیچے فیکٹری میں کام کر رہے تقریبا 15 سے 20 ملازم فیکٹری سے محفوظ باہر نکل آئے تھے ۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ لیکن آگ سے وہاں رکھا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.