ETV Bharat / state

SDPI on AMC Demolition Drive احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی انہدامی کارروائی پر ایس ڈی پی آئی کا اعتراض

احمدآباد میں میونسپل کارپوریشن کی انہدامی کارروائی پر شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے اعتراض کرتے ہوئے احمدآباد کے میئر کریٹ پرمار کو ایک میمورنڈم سونپا ہے۔

احمدآباد میونسپل کارپوریشن
احمدآباد میونسپل کارپوریشن
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 6:11 PM IST

احمدآباد: گجرات کے احمدآباد میں واقع کالوپور دروازے کے قریب بابو لٹھے کی چالی علاقے میں بدھ کے روز احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مبینہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں متعدد مکانوں کو مہندم کردیا گیا۔ اس معاملے پر آج شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے احمدآباد کے میئر کریٹ پرمار سے ملاقات کرکے ایک میمورنڈم سونپا۔ SDPI objected to action of Ahmedabad Municipal Corporation

ویڈیو

اس حوالے سے شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گجرات کے رکن ارشاد شیخ نے کہا کہ 'کالوپور دروازے کے پاس بابو لٹھے کی چالی علاقے میں برسوں سے لوگ مقیم ہیں اور ان کے پاس اپنے گھروں کے کاغذات بھی ہیں، باوجود اس کے کارپوریشن نے جبراً بلڈوزر چلا دیا جب کہ وہیں موجودہ سندھی مارکیٹ میں کئی عمارتیں غیرقانونی ہیں، ان پر بلڈوزر نہیں چلایا گیا۔ اس حوالے سے ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے میئر سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم سونپ کر ان سے تعاون کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:

ارشاد شیخ نے کہا کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گجرات ان تمام متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے جن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور جلد ہی اس معاملے میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے کورٹ سے اسٹے لانے کی کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.