ETV Bharat / state

Scout and Guide Training Camp in Ahmedabad: احمدآباد میں اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ ٹریننگ کیمپ کا اہتمام

جمعیت علماء ہند کی جانب سے بنائے گئے جمعیت یوتھ کلب کی جانب سے جمعیت علماء ہند گجرات نے احمدآباد کے رامول علاقے میں اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کیمپ کا اہتمام کیا، جس میں بڑی تعداد میں اسکاؤٹ کے طلبا و علماء نے شرکت کی۔ Jamiat Ulama-i-Hind formed the Jamiat Youth Club

Scout and Guide Training Camp in Ahmedabad
احمدآباد میں اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ ٹریننگ کیمپ کا اہتمام
author img

By

Published : Feb 2, 2022, 1:49 PM IST

جمعیت علماء ہند گجرات کے جنرل سیکریٹری نثار احمد انصاری نے کہا کہ جمعیت نے پورے ملک میں جمعیت یوتھ کلب بنایا ہے۔ اس یوتھ کلب کے ماتحت بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کے تحت ہم اسکاؤٹ کی تربیت دیتے ہیں، جو پورے ملک میں دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گجرات کے سات اضلاع میں بھی اسکاؤٹ ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ آج ہمارے اسکاؤٹ کے بچوں نے اس ٹریننگ میں مختلف اسٹنٹ اور کرتب دکھائیں اور نئے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور تقریبا پانچ سو لوگوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔

ویڈیو
Scout and Guide Training Camp in Ahmedabad
احمدآباد میں اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ ٹریننگ کیمپ کا اہتمام

وہیں جمعیت علمائے ہند گجرات کے سیکریٹری اسلم قریشی نے کہا کہ اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کی ٹریننگ کے لیے جمعیت علماء ہند کے صدر محمود مدنی کافی فکرمند ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کے اندر اور ہمارے قوم کے بچے بیدار ہوں۔ ان کے اندر فزیکل اور دماغی طاقت بہت تیزی سے پیدا ہو اور اسی فکر کو لے کر جمعیت علماء گجرات نے بھی اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کا رامول کے مدنی نگر میں پروگرام رکھا۔ Aslam Qureshi, Secretary, Jamiat Ulema-i-Hind, Gujarat

یہ بھی پڑھیں:

Kishan Bharwad Murder Case: سورت سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے

تاہم جمعیت علمائے ہند احمدآباد کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرزاق پٹھان نے کہا کہ اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ ٹریننگ کیمپ میں طلبا نے ایک سے بڑھ کر ایک فن کرتب کا مظاہرہ کیا، جس میں خاص طور سےکوئی ایمرجینسی، یا آفت آگ لگ گئی تو کیسے اور کیا کرکے لوگوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ اس تعلق سے انہوں نے بچوں کو ڈیمو دکھایا۔

اس پروگرام میں شرکت کرنے والے جمعیت علمائے ہند گجرات کے سیکرٹری مولانا محبوب الرحمن قاسمی نے کہا کہ پورے بھارت میں بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کی ٹریننگ کی جاتی ہے، جس کے تحت جمعیت کے بچے بھی تربیت لے رہے ہیں یہ ٹریننگ دینے کا کافی فائدہ پہنچ رہا ہے کیونکہ کورونا کے دور میں جب لوگ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں دفنانے سے گریز کر رہے تھے اس وقت بھی اسکاؤٹ کے بچوں نے ہر مذاہب کے لوگوں کی لاشوں کی آخری رسومات ادا کر لوگوں کی مدد کی تھی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.