ETV Bharat / state

احمد آباد میں آرٹی ای کنکلیو-2021 کا انعقاد - etv bharat news

گجرات میں رائٹ ٹو ایجوکیشن کے تعلق سے بیداری لانے کے لیے احمدآباد کے علاقے میں آر ٹی ای سیوا سمیتی کی جانب سے گجرات آر ٹی ای کنکلیو-2021 کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں پورے گجرات سے آر ٹی ای ایکٹیوسٹ نے حصہ لیا۔

RTE 2021 held in ahmadabad
احمدآباد میں آر ٹی ای کنکلیو 2021 منعقد کیا گیا
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 3:54 PM IST

اس تعلق سے آ ٹی ای سیوا سمیتی کے کنوینر معین کھوکھر نے کہا کہ گجرات کے جام نگر سورت بروڈہ احمدآباد جیسے اضلاع میں سے آ ٹی ای ایکٹیوسٹ نے گجرات آر ٹی ای کنکلیو-2021 میں حصہ لیا۔

احمد آباد میں آرٹی ای کنکلیو-2021 کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ہم اس کنکلیو کے ذریعہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ آر ٹی ای، مفت ایجیوکیشن کا فائدہ اٹھا سکیں اور 6 سے 14 سال کے بچوں کے لیے جو آر ٹی ای ایکٹ بنایا گیا ہے اس کا صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے۔
اس کنکلیو میں حصہ لینے والے جام نگر کے ایک آر ٹی ای ایکٹیوسٹ راشد ذکی نے کہا کہ ہم لوگ گذشتہ 3 سالوں سے رائٹ ٹو ایجوکیشن پر کام کر رہے ہیں۔

اور ہر سال آر ٹی ای ایکٹ کے تحت غریب بچوں کو فارم بھراتے ہیں۔ اسکولوں میں داخلہ دلاتے ہیں اور غریب بچوں کواسکولوں میں داخلہ لینے کی ترغیب دیتے ہیں۔ تمام لوگوں میں تعلیمی بیداری کے ساتھ آر ٹی ای ایکٹ کا استعمال کس طرح سے کیا جائے، اس پر آج یہ پروگرام منعقدکیا گیا اور بہت سے موضوعات پر آر ٹی ای ایکٹیوسٹ نے روشنی ڈالی۔
اس کے علاوہ اس پروگرام میں حصہ لینے والے شیخ السلام ٹرسٹ سورت نے کہا کہ کام مزید بہتر ہو سکے اس لیے آج ہم نے آ ٹی ای کنکلیو میں حصہ لیا اور بہت کچھ نیا کرنے کی ترغیب حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.