ETV Bharat / state

Claim of Temple in Ajmer Dargah: اجمیر درگاہ میں مندر ہونے کے دعوے پر ردعمل - درگاہ میں مندر کے دعوے پر عقیدت مند مایوس

اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ درگاہ خواجہ غریب نوازؒ میںمندر ہونے کے دعوے کے بعد سے عقیدت مندوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے اور وہ اس دعوے کو بے بنیاد قرار دے رہے ہیں۔ Reaction on claim of temple in Ajmer Dargah

درگاہ میں مندر کے دعوے پر ردعمل
درگاہ میں مندر کے دعوے پر ردعمل
author img

By

Published : May 29, 2022, 12:56 PM IST

گیان واپی مسجد، تاج محل اور قطب مینار کے بعد اب اجمیر درگاہ میں مندر ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے اور وہاں سروے کروانے کی بات کی جارہی ہے جس سے مسلمانوں میں غم اور ناراضگی کا ماحول ہے۔ ایسے میں احمدآباد کی شاہ عالم درگاہ میں کے عقیدت مند اور خادم کا نے اس تعلق سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ Devotees Disappointed over temple claim at Ajmer Dargah

درگاہ میں مندر کے دعوے پر ردعمل

احمد آباد کی حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ اجمیر میں واقع خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ قومی اتحاد کی ایک ایسی مثال ہے جہاں ہندو، مسلمان سکھ، عیسائی غرض کہ تمام مذاہب کے لوگ ہر وقت ملیں گے اور اجمیر میں مندر ہونے کا جو دعویٰ کیا وہ بالکل بے بنیاد ہے چونکہ راجستھان میں آئندہ برس اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں اسی لیے اس طرح کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ غریب نوازؒ کی عقید مندوں میں تمام مذاہب کے لوگ ہیں اس لیے اجمیر درگاہ میںمندر ہونے کے دعوے سے ان تمام عقیدت مندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

ایک عقیدت مند ساجد خان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر مندر ہونے کا دعویٰ کیا ہے ان کا مقصد قرفہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے کا ہے ان کے اس طرح کے دعوے سے عقیدت مندوں کو تکلیف پہنچی ہے اس لیے لوگوں کو اس طرح کی باتیں اور دعوے کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.