ETV Bharat / state

Sidi Saiyyed Mosque سیدی سید کی جالی والی مسجد کو چوہوں سے خطرہ - احمدآباد میونسپل کارپوریشن

احمدآباد کو تاریخی وراثت کی وجہ سے ورلڈ ہیریٹیج سیٹی کا درجہ ملا ہے لیکن پوری دنیا میں اپنی بہترین جالی کی نقاشی سے مشہور احمدآباد کی سیدی سید کی جالی والی مسجد کو چوہوں اور گندگی کے امبار سے خطرہ لاحق ہے۔ Sidi Saiyyed Mosque at Ahmedabad

احمدآباد کی سیدی سید کی جالی والی مسجد کو چوہوں سے خطرہ

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 3:44 PM IST

Updated : Oct 25, 2022, 5:57 PM IST

احمدآباد: ریاست گجرات کے احمد آباد میں سنہ 1572 میں سیدی سید کی جالی والی مسجد تعمیر کی گئی تھی جس کی دیکھ بھال محکمہ آثار قدیمہ اور مسجد کے ارد گرد کی نگرانی و دیکھ بھال کی ذمہ داری احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ مسجد 600 سال قدیم ہونے کے باوجود اس کی دیکھ بھال میں لاپرواہی برتی جارہی ہے۔

سیدی سید کی جالی والی مسجد کو چوہوں سے خطرہ

اس مسجد کے پیچھے والا باغ کارپوریشن کی ملکیت ہے لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے باغ بدصورت ہوتے جا رہا ہے اس میں بڑے بڑے چوہوں نے اپنا گھر بنا رکھا ہے اور چوہوں کے بل سے جالی والی مسجد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ Sidi Saiyyed Mosque at Ahmedabad

اس تعلق سے سماجی کارکن برہان الدین قادری نے کہا کہ احمدآباد شہر کو مختلف تاریخی عمارتوں کی وجہ سے ورلڈ ہیریٹیج کا درجہ حاصل ہے اور اس میں سب سے زیادہ خوبصورت اور شہرت یافتہ سیدی سید کی جالی والی مسجد ہے جہاں کا وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے بھی دورہ کرچکے ہیں اور ہر روز دنیا بھر کے سیاح سیدی سعید کی جالی والی مسجد کو دیکھنے آتے ہیں۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ دنیا کی بہترین عمارت ہونے کے باوجود اس کی قدر نہیں کی جا رہی ہے اور محکمہ آثار قدیمہ و احمدآباد میونسپل کارپوریشن اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔ Rats Presence in Sidi Saiyyed Mosque

انہوں نے مزید کہا کہ سیدی سید کی جالی والی مسجد کے پیچھے موجود باغ کی صفائی درست طریقے سے نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گندگی کا امبار نظر آرہا ہے۔ اس گارڈن میں ایک فوارہ بھی لگا ہوا ہے جو ٹوٹ گیا ہے اس کے علاوہ اس گارڈن میں لائٹ کی ڈی پی بھی ٹوٹی پھوٹی ہونے کی وجہ سے کسی حادثے کا خدشہ بھی ہے ساتھ ہی یہاں جگہ جگہ بڑے بڑے چوہے نے بل بنا رکھا ہے جس سے زمین کھوکھلی ہوتی جا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اسی وجہ سے سیدی سید کی جالی والی مسجد کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سماجی کارکن و مقامی لوگوں کے مطابق احمدآباد میونسپل کارپوریشن و محکمہ آثار قدیمہ کو بار بار درخواست دی گئی لیکن یہاں کوئی کام نہیں ہوا۔یہاں گارڈن کے لیے بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد سیدی سعید کی جالی والی مسجد کی دیکھ بھال کے لئے مخصوص قدم اٹھائے جائے اور یہاں کے گارڈن کی مرمت کی جائے تاکہ چوہوں سے نجات مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : Sidi Saiyyed Mosque at Ahmedabad: احمد آباد کی تاریخی سیدی سید کی جالی والی مسجد کو پرکشش بنانے کا منصوبہ

Last Updated : Oct 25, 2022, 5:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.