ETV Bharat / state

Ahmedabad Travel Trade Show احمد آباد ٹریول ٹریڈ شو میں راموجی فلم سٹی کا اسٹال توجہ کا مرکز

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 10:48 AM IST

گجرات کے احمد آباد میں ایک ٹریول ٹریڈ شو کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں راموجی فلم سٹی کا بھی ایک اسٹال لگایا گیا ہے۔ اسٹال کے ذریعے راموجی فلم سٹی میں شوٹنگ ہونے والی فلموں اور شوٹنگ کے طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ Travel and Tourism Fair in Ahmedabad

احمد آباد ٹریول ٹریڈ شو
احمد آباد ٹریول ٹریڈ شو

بھارت میں کورونا وبا کے بعد گجرات کے احمد آباد میں ایک ٹریول ٹریڈ شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ ٹریول میلہ 6 ستمبر سے 8 ستمبر 2022 تک چلے گا۔ اس سہ روزہ میلے میں ملک کے تمام ریاست کی محکمہ سیاحت کی جانب سے ایک اسٹال لگایا گیا ہے جس پر لوگوں کو سیاحتی مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔

اس میلے میں راموجی فلم سٹی کا بھی ایک اسٹال لگایا گیا ہے، جس کے ذریعے رامو جی فلم سٹی کے اہم پرکشش مقامات کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسٹالوں پر راموجی فلم سٹی میں شوٹنگ ہونے والی فلموں اور شوٹنگ کے طریقوں کے بارے میں بھی معلومات دی جا رہی ہیں۔ Travel and Tourism Fair in Ahmedabad

راموجی فلم سٹی حیدرآباد میں واقع اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ جہاں کی متعدد چیزیں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ راموں جی فلم سٹی میں ہر سال تقریباً 2 لاکھ سے زائد سیاح گھومنے آتے ہیں۔ یہاں ہر سال 100 سے زیادہ شادیاں ہوتی ہیں۔ اس فلم سٹی میں ہر سال 400 سے زیادہ چھوٹی اور بڑی فلموں کی شوٹنگ ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ حیدرآباد گئے اور راموجی کی فلم سٹی نہیں دیکھی تو آپ نے کچھ بھی نہیں دیکھا۔

مزید پڑھیں:

احمد آباد کے سیاحتی میلے میں ملک اور بیرون ملک سے تقریبا 700 سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا ہے۔ ایک رپورٹس کے مطابق، 2022 میں گجرات کی جی ڈی پی میں سیاحت کا حصہ تقریباً 10.2 فیصد تھا، جو 2015 میں صرف 5 فیصد تھا۔ راموجی فلم سٹی کے جنرل منیجر تشار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کوویڈ کے دو سال بعد گجرات میں یہ پہلا ایونٹ ہے۔ راموجی فلم سٹی دنیا کا سب سے بڑا فلم سٹی ہے۔ 2000 ایکڑ پر پھیلے اس فلم سٹی میں 550 کمروں والے پانچ ہوٹل ہیں۔ ہمارے پاس ڈے ٹورزم۔ تھیم پارکس، تفریحی پارکس موجود ہیں، ملک بھر سے لوگ راموں جی فلم سٹی آتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.