ETV Bharat / state

رمضان المبارک میں نیک کام کا نعم البدل ستر گنا بڑھ جاتا ہے - رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت

رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور نزول و قرآن کا مہینہ ہے اس میں ایک مخصوص رات لیلۃ القدر آتی ہے۔ یہ اللہ کا مہینہ ہے۔ اس کا پہلا عشرہ رحمت کا، دوسرا مغفرت کا اور آخری عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے۔ Ramadan is a Month of Blessings

مفتی محمد عارف صدیقی
مفتی محمد عارف صدیقی
author img

By

Published : Apr 11, 2022, 1:08 PM IST

احمدآباد کی ولی اللہ مسجد کے امام مفتی محمد عارف صدیقی نے رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی، مفتی محمد عارف صدیقی نے کہا کہ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، رمضان المبارک میں ہر نیکی کا ثواب 70 گنا ہے، نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب 70 گنا کر دیا جاتا ہے، اس ماہ میں قرآن مجید نازل ہوا تھا، یہ بابرکت اور سعادت مہینہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے امت مسلمہ کے لیے عظیم نعمتوں میں سے ایک گراں قدر نعمت ہے۔

مفتی محمد عارف صدیقی

انہوں نے بتایا کہ دس دنوں کا وقفہ 'عشرہ' کہلاتا ہے، پہلے عشرے کو عشرۂ رحمت، دوسرا عشرۂ مغفرت تیسرے اور آخری عشرے کو جہنم کی آگ سے نجات کا عشرہ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اللہ سے امید رکھنا چاہیے، اللہ ناامید نہیں ہونا چاہیے۔ اللہ تعالی رمضان کے پہلے عشرے میں رحمتوں کے دروازے اپنے بندوں کے لیے کھول دیتا ہے جو بندے غریبوں و محتاجوں کی فکر کرتے ہیں اللہ انہیں 70 گنا زیادہ ثواب دیتا ہے۔ Importance and Virtue of Ramadan

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.