ETV Bharat / state

احمد پٹیل کی عوام سے اپیل

آل انڈیا کانگریس کے قد آور رہنما و راجیہ سبھا رکن احمد پٹیل نےگجرات کے لوگوں سے لاک ڈاؤن کے دوران تمام جماعتوں و ذاتوں سے متحد ہو کر غریب، مزدور اور ضروتمندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

گجرات کے راجیہ سبھا رکن احمد پٹیل کی عوام سے اپیل

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 11:13 AM IST

کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل نے ایک ویڈیو (گجرات زبان میں) جاری کرتے ہوئے کہا کہ چند خوش قسمت افراد کے پاس رہنے کے لیے گھر اور کھانے کی سہولت ہے ،بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنے کنبے کے ساتھ وقت گزاررہے ہیں جن کے پاس یہ سہولت موجود نہیں ہے ہمیں ایسے لوگوں کی فکر کرنی چاہئے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ گجرات کی رضا کارانہ تنظیمیں آگے آکر لوگوں کی مدد کررہی ہیں، ساتھ ہی بہت سارے لوگ شہرت کے بغیر مدد کر رہے ہیں جن کی میں تعریف کرتا ہوں لیکن روزانہ کما کر کھانے والے طبقے کی فکر کرنی ہوگی، لاک ڈاؤن سے غریب کسان اور کھیت مزدور اور چھوٹے کاروباری مالکان متاثر ہوئے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم ان لوگوں کی مدد کریں۔

احمد پٹیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالانکہ بیماری ابھی بھی قابو میں ہے لیکن چند لوگ ماحول کو خراب کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ممحکمۂ صحت کے کارکنان اور صفائی ملازمین سب کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ کورونا سے لڑنے پر مرکوز ہونی چاہیے لیکن چند لوگ ایسے وقت میں جذباتی مسلئے اٹھا رہے ہیں، انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ماحول خراب کرنے والے لوگوں کو بے نقاب کرے اور ان کے خلاف کارروائی کرے۔

پٹیل نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'جذباتی مسائل اور سیاسی جھگڑوں سے پرہیز کرتے ہوئے بی جے پی اور دیگر جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔ افواہوں سے دور رہ کر حقیقی معلومات عوام تک پہنچانا ہوگا'۔

پٹیل نے آخر میں کہا کہ کورونا وائرس ہمارے لیے ایک چیلنج ہے اور ہمیں اس چیلنج سے نکلنا ہے، اس بحران کے وقت میں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تب ہی ہندوستان ایک مضبوط ملک کے طور پر سامنے ابھر کر آئے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.