ETV Bharat / state

احمدآباد: جنسی زیادتی کے خلاف مختلف پارٹیوں کا احتجاج - احمدآباد میں ضلع کلکٹریٹ کے سامنے

ملک میں تیزی سے بڑھ رہے جرائم کے معاملے کو لے کر آج احمدآباد میں ضلع کلکٹریٹ کے سامنے دیگر تنظیموں نے احتجاج کیا۔

احمدآباد: جنسی زیادتی کے خلاف مختلف پارٹیوں کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 2, 2020, 1:42 PM IST

ملک بھر میں جنسی زیادتی کے معاملے میں تیزی سے ہو رہے اضافہ کے سبب آج گجرات کے احمدآباد میں متعدد تنظیموں نے مل کر ضلع کلیکٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا اور کلیکٹر کو میمورنڈم پیش کیا۔

اس دوران ویلفیر پارٹی آف انڈیا گجرات کے صدر اکرام بیگ مرزا نے ای ٹی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں بار ایسوسی ایشن کے صدر دیو بھائی مہیشوری اور وکیل جوشی کا خون ہوا تھا، وہیں پیٹلاد میں حضرت محمد پیغمبر صاحب کے خلاف ایک غلط پوسٹ شائع کیا گیا تھا، اور ہاتھرس سے جو جنسی زیادتی کے معاملے سامنے آئیں ہیں۔ اس کے خلاف ہم نے کلیکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں لااینڈ آرڈر کو برقرار رکھا جائے۔

ویڈیو
وہیں بہوجن ریپبلک سوشلسٹ پارٹی گجرات کے جنرل سیکریٹری مہیش پرمار نے کہا کہ 'ہاتھرس میں جو معاملہ پیش آیا ہے وہ انسانیت کو شرمشار کرنے والا ہے اور لا اینڈ آرڈر کے لیے خطرہ ہے اس لئے ڈسٹرک مجسٹریٹ سے مطالبہ ہے کہ گجرات میں لااینڈ آرڈر کو برقرار رکھا جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.