ETV Bharat / state

Modi Visit Morbi وزیر اعظم نریندر مودی کا موربی دورہ آج

وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کے موربی کا دورہ کریں گے۔ گجرات کے وزیر اعلی کے دفتر نے اعلان کیا کہ مودی منگل کی سہ پہر موربی کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ مچھو ندی پر بنایا گیا کیبل پل گرنے سے کم از کم 134 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ Modi Visit Morbi

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 10:13 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کا موربی دورہ آج
وزیر اعظم نریندر مودی کا موربی دورہ آج

احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی مچھو ندی پر جھولا پل حادثے کے بارے میں جاننے کے لیے آج موربی جائیں گے۔ پیر کو گجرات وزیر اعلی کے دفتر میں ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی گئی ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم منگل کی سہ پہر موربی کا دورہ کریں گے تاکہ مچھو ندی پر جھولا پل کے گرنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں۔ وہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ Narendra Modi visit Morbi

قابل ذکر ہے کہ اتوار کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 134 ہو گئی ہے، جب کہ سات دیگر زخمی اسپتال میں داخل ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اب بھی ندی میں لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ وزیر اعظم اتوار سے ہی گجرات میں ہیں اور کیوڑیا میں ایکتا دیوس تقریب میں انہوں نے کہا، ’’میں ایکتا نگر میں ہوں، لیکن میرا دل موربی کے متاثرین سے جڑا ہوا ہے۔ جو لوگ اس حادثے میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔" Modi Gets emotional on Morbi accident

یہ بھی پڑھیں: PM Modi on Cable Bridge Accident موربی حادثہ پر جذباتی ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی

وہیں گجرات کے موربی شہر میں پل گرنے کے سلسلے میں پولس نے پیر کے روز 9 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ رینج آئی جی اشوک کمار یادو نے کہا کہ ہم موربی کے افسوس ناک واقعہ پر اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ اس معاملے میں ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے دفعہ 304، 308 اور 114 کے تحت کل ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں پولس نے 9 لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں دو منیجر، دو مرمتی ٹھیکیدار، تین سکیورٹی گارڈ اور دو ٹکٹ کلرک شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.